خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 723
خطبات طاہر جلد اا 723 خطبه جمعه ۱۶ اکتوبر ۱۹۹۲ء اصلى الله اے غلامان محمد مصطفی اس شان کے ساتھ عبادت کیا کرو کہ آپ کی پیار کی مسکراتی نظریں تم پر پڑیں۔ ( خطبه جمعه فرموده ۱۶ را کتوبر ۱۹۹۲ء بمقام بیت السلام کینیڈا) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔ إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسْجِدَ اللهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلوةَ وَإِلَى الزَّكُوةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلَّا اللهَ فَعَسَى أُولَئِكَ أَنْ يَكُونُوا مِنَ الْمُهْتَدِينَ (التوبه : ۱۸) پھر فرمایا :۔ آج کا جمعہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ ایک غیر معمولی تاریخی جمعہ ہے اور آج وہ مبارک دن طلوع ہوا ہے جو جماعت احمد یہ عالمگیر کے لئے برکتوں پر برکتیں لے کے آیا ہے۔ اور نُورٌ عَلَى نُورٍ (النور: ۳۶) کا منظر پیش کرتا ہے۔ سب سے پہلی بات جو قابل ذکر ہے وہ یہ ہے کہ آج کینیڈا کی جماعت احمد یہ مسلمہ کے سالانہ جلسے کا افتتاح ایک ایسے روز ہو رہا ہے جب اس مسجد کا بھی افتتاح ہے اور جمعہ کے مبارک دن سے یہ افتتاح ہو رہا ہے اور یہ وہ مسجد ہے جو تمام امریکہ میں، شمالی اور جنوبی امریکہ دونوں کو ملا کر نمازیوں کی گنجائش کے لحاظ سے سب سے وسیع مسجد ہے۔ مسلمانوں میں جماعت احمد یہ تعداد کے لحاظ سے دیکھا جائے تو شاید سب سے چھوٹی جماعت ہو لیکن اللہ کی عبادت کرنے والوں کے لحاظ سے