خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 713 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 713

خطبات طاہر جلد ۱۱ 713 خطبه جمعه ۹ را کتوبر ۱۹۹۲ء سے بڑھ رہے ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ جماعت احمدیہ کی سفارش پر ایسے طلباء کو جو ذہین ہوں اور علم کی ایک بنیاد قائم کر چکے ہوں اُس بنیاد پر اعلیٰ عمارتیں تعمیر کرنے کے بہت اچھے مواقع فراہم ہوں گے اور اللہ کے فضل سے اُن علاقوں میں اسلام کا پیغام پہنچانے کی بھی توفیق ملے گی۔پس جوطلباء بھی خواہش مند ہوں اپنے اپنے ملک کے سیکرٹری تعلیم یا ناظر تعلیم وغیرہ سے رابطہ قائم کر کے مکمل کوائف ہمیں بھجوائیں۔اس عرصے میں جو معلومات ہمیں مہیا ہو چکی ہیں وہ ہم مختلف ممالک کو بھجوا دیں گے۔جو معلومات حاصل ہوں گی مختلف ممالک کو بھجواتے رہیں گے تا کہ اگر ممکن ہو تو و ہیں جو مختلف ممالک کے نمائندے موجود ہیں سفیر موجود ہیں ان سے رابطہ کے ذریعہ اگر وہ اپنے داخلوں کا انتظام کر سکتے ہیں تو شوق سے کریں۔یہ ضروری نہیں ہے کہ مرکز کی وساطت سے یہ کام ہو۔جس جس ملک میں آسانی سے یہ کام ہو سکتا ہے مرکز سے مدد لئے بغیر وہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہاں اور بھی بہت سے کام ہیں لیکن جن کو ضرورت ہو اُن کو ضرور مدد دی جائے گی انشاء اللہ۔تو طلباء بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جائزہ لیں جن جن کو توفیق ہے کہ وہ پورے خرچ برداشت کر سکتے ہوں وہ خود کریں کیونکہ خرچ زیادہ نہیں ہیں لیکن اگر کوئی غریب طالب علم ہوں جو خرچ نہ برداشت کر سکتے ہوں لیکن ان کا تعلیمی معیار یہ تقاضا کرتا ہو کہ ان کو اونچی کی تعلیم دلانی چاہئے ان کو انشاء اللہ تعالیٰ جماعت بھی مدد دے گی اس لئے جنہوں نے درخواستیں یہاں بھجوانی ہوں اور کچھ مدد کے بھی طالب ہوں جو جائز ہے تو وہ اپنے نظام کی معرفت ایسی درخواستیں بھجوائیں۔ایک اور تحریک یہ کی گئی تھی کہ احمدی تاجران ملکوں سے تجارتیں کریں اور اپنے نمائندے بھیجیں، جائزے لیں، یونیورسٹیز قائم کریں۔اس ضمن میں جو میں نے وفد Belorussia بھجوایا تھا اُس وفد کی رپورٹ خدا کے فضل سے بہت ہی خوش کن ہے اور بعض وفود دیگر ریاستوں میں بھی گئے ہیں وہاں سے بھی اچھی اطلاعات ملی ہیں۔بہت بھاری امکانات ہیں تجارتوں کے بھی اور Industry کے لئے بھی کیونکہ باوجود اس کے کہ روس Technology کے لحاظ سے اور صنعتی لحاظ سے بعض شعبوں میں مغرب کا مقابلہ کرتا تھا مگر وہ شعبے دفاعی شعبے ہیں یا جارحانہ شعبے ہیں جو روز مرہ کے انسانی فوائد سے تعلق رکھنے والے صنعتی شعبے ہیں اُن میں روس بہت پیچھے رہ گیا ہے۔اور زیادہ تر اُن کے اقتصادیات دانتوں اور ناخنوں کو پالنے پر لگی رہی ہیں۔گوشت پوست اور آنکھیں اور جگر