خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 656 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 656

خطبات طاہر جلدا 656 خطبه جمعه ۸ ار ستمبر ۱۹۹۲ء زیادہ ہو جائے اس سلسلہ میں میں نے کل بھی جماعت کو عموماً توجہ دلائی تھی کہ مسجد کے لئے مناسب بڑی زمین کی تلاش کرنا آج سے بہت پہلے ہونا چاہئے تھا۔اب بھی فوری طور پر اس کی طرف توجہ ہونی چاہئے لیکن مشکل یہ در پیش ہے کہ یہاں سوئٹزرلینڈ میں خصوصاً زیورچ اور جنیوا کے اردگرد زمینیں بے انتہا مہنگی ہیں بلکہ جاپان میں ٹوکیو جو سب سے مہنگا شہر سمجھا جاتا ہے غالباً اس سے بھی مقابلہ کرتی ہیں۔آج صبح سیر پر جانے سے پہلے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ ایک زمین کا ٹکڑا جو تقریباً چار کنال جو ایئر پورٹ کے قریب واقع ہے وہاں مل رہا ہے۔تو میں نے سرسری طور پہ پوچھا کہ اندازہ قیمت۔تو وہ گزوں میں انہوں نے اندازہ قیمت بتایا تو اُس کا میں نے حساب کیا تو وہ دس لاکھ پاؤنڈ آدھے ایکڑ کا بنتا ہے اور میرے خیال میں ٹوکیو کے قریب جو جماعت نے زمین لی ہے وہ بھی اس سے سستی ہے۔تو یہ اتنی زیادہ قیمت ہے کہ مقامی جماعت کی توفیق سے بہت بڑھ کر ہے۔یہ درست ہے کہ جن جماعتوں میں ضرورت پڑ جائے اور توفیق کم ہو یہ وقتی طور پر ہوا کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ پھر تو فیق بڑھا دیتا ہے لیکن جو ہمت کریں جماعتیں ان کے لئے ضرورت پوری ہو ہی جاتی ہے اور جو حصہ باقی رہ جاتا ہے مرکز دوسری جماعتوں کے چندہ میں سے وہ ادا کر دیتا ہے لیکن اس وقت ساری دنیا میں مساجد کی ضرورت بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور بہت کم گنجائش ہے کہ مرکزی فنڈ سے بعض جماعتوں کی مدد کی جائے جبکہ دوسری بہت بڑی جماعتیں اسی طرح محتاج ہیں کہ اُن کی ضرورتیں پوری کی جائیں تو تعداد کو بھی دیکھنا پڑے گا اور اس ملک میں جو بستے ہیں بنیادی ذمہ داری انہی کی ہوا کرتی ہے۔وہ جاپان کی طاقت سے بڑھ کر تھا اگر چہ وہاں کی چندہ دہندگان کی قربانی کا معیار دنیا میں سب سے زیادہ اونچا ہے پھر بھی اُن کی طاقت سے بڑھ کر تھا تو اُن کو جماعت نے قرض کے طور پر تین سال کے لئے رقم مہیا کر دی۔تو اسی طرز پر چند سالہ قرض کے طور پر اور اگر ضرورت ہو تو کچھ مدد کے طور پر یہاں کی جماعت کو بھی رقم مہیا کی جاسکتی ہے اور بہت سے ایسے نو جوان ہیں جن کو ابھی کام نہیں ملا۔اللہ پر وہ امید رکھیں تو امید ہے کہ ایک دو سال کے اندر وہ برسر روزگار ہو جائیں گے تو انشاءاللہ توفیق بھی بڑھ جائے گی لیکن جگہ ایسی تلاش کریں جو تو فیق اور حیثیت کے مطابق ہو۔ہمارے لئے ضروری نہیں کہ شہر کے بالکل قریب جگہ ہو اور ایئر پورٹ سے تو دور ہٹنا ہی بہتر ہے کیونکہ ہوائی اڈوں کا شور ہر وقت تنگ کرتا ہے۔عرصے بعد جرمنی میں جگہ ملی ہے بہت اچھی ، بہت کشادہ اور وقتی طور پر جماعت کی ضرورتیں