خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 655 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 655

خطبات طاہر جلد ۱۱ 655 خطبه جمعه ۱۸ ستمبر ۱۹۹۲ء تم أُمَّةً وَسَطًا بوت محمدیہ کے شایان شان امت بن جاؤ گے۔تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوةُ کی وضاحت پھر فرمایا:۔( خطبه جمعه بیان فرموده ۱۸ ستمبر ۱۹۹۲ء بمقام زیورچ سوئٹزرلینڈ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔وَكَذَلِكَ جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا وَمَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِي كُنْتَ عَلَيْهَا إِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ يَتَّبِعُ الرَّسُوْلَ مِمَّنْ يَنْقَلِبُ عَلَى عَقِبَيْهِ وَإِنْ كَانَتْ لَكَبِيرَةً إِلَّا عَلَى الَّذِيْنَ هَدَى الله وَمَا كَانَ اللهُ لِيُضِيعَ إِيْمَانَكُمْ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ (البقره: ۱۴۴) جس آیت کریمہ کی خطبہ شروع کرنے سے پہلے میں نے تلاوت کی ہے ساری دنیا میں جماعت احمدیہ کی مساجد کی بڑھتی ہوئی ضروریات سے متعلق میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔اس وقت یہ خطبہ زیورچ کی مسجد سے دے رہا ہوں اور جو دوست میرے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں اُن کے بیٹھنے کے انداز سے معلوم ہو رہا ہے کہ اگر مسجد میں نماز کی صفیں بنائی جائیں تو یہ پورے نہیں آسکیں گے اور اس کے علاوہ اور بھی ہونگے۔ابھی وسعت کمیٹی نہیں ہے اور ممکن ہے کل اور پرسوں حاضری اس سے بہت