خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 439
خطبات طاہر جلد ۱۱ 439 خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کی روشنی میں تبتل وتوکل کی عارفانہ تشریح (خطبہ جمعہ فرموده ۳ جولائی ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔پھر فرمایا:۔سورۃ المزمل کی جن آیات کی میں نے گزشتہ جمعہ تلاوت کی تھی اور اس مضمون کا ایک حصہ بیان کیا تھا اسی کے متعلق آج انشاء اللہ اس مضمون کا دوسرا حصہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک تحریر کی روشنی میں پیش کرتا ہوں۔وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ الله کو یاد کیا کر اور اس کی طرف انقطاع کر یعنی ہر دوسری چیز سے تعلق کاٹ کر خدا کا ہو جا۔رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ جب تير تعلق مشرق سے کٹ جائے گا اور مغرب سے بھی کٹ جائے گا۔جب اس دنیا میں تو خود اپنے ارادے کے نتیجہ میں نہ کہ بے بسی کے نتیجہ میں تنہا رہ جائے گا۔جب تو عمداً سب دنیا سے منہ موڑے گا۔نہ مشرق تیرا رہے گا نہ مغرب تیرا ر ہے گا تو یا درکھ کہ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ مشرق بھی خدا کا ہے اور مغرب بھی خدا کا ہے۔خدا کے سوا کوئی معبود تیرے لئے باقی نہیں رہے گا۔فَاتَّخِذْهُ وَكِيلًا۔پس اس پر توکل