خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 438
خطبات طاہر جلد ۱۱ 438 خطبہ جمعہ ۲۶ جون ۱۹۹۲ء ایسی ہی دعوت ہے جیسے کہ کشمیریوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ غریب لوگوں کے لئے کپڑے بنتے ہیں اور آپ ان کے بدن خالی اور ننگے ہوتے ہیں۔بعض لوگوں نے اسے یوں بیان کیا کہ غریب کشمیری کی مثال تو ایک سوئی کی طرح ہے جولوگوں کے لئے ہر وقت محنت کے ساتھ ہر غوطے کے ساتھ ایک ٹانکا بھرتی اور اُن کے بدن ڈھانپنے کے سامان کرتی ہے لیکن آپ ہمیشہ نگی رہتی ہے۔تو خدا کرے کہ صلى الله آپ وہ سوئی نہ بنیں جو لوگوں کے بدن ڈھانچے اور آپ نگی رہے۔خدا کرے کہ آپ محمد مصطفی ہے کی طرح وہ اوڑھنی پہننے والے بن جائیں جن کو مزمل کہہ کر مخاطب فرمایا گیا آپ کے گرد خدا کی رضا کی چادر ہو، مغفرت کی چادر ہو، استغفار کی چادر ہو اور اس چادر میں لپٹ کر آپ دنیا کو اپنی طرف بلائیں اور اس چادر میں رہتے ہوئے عبادت کے حق ادا کریں اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین