خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 981
خطبات طاہر جلد ۱۰ 981 خطبه جمعه ۲۰ / دسمبر ۱۹۹۱ء والیس سال بعد خلیفہ اسیح کی قادیان آمد درویشان قادیان کیلئے بہت بڑی بڑی خوشخبری مضمر ہے ( خطبه جمعه فرموده ۲۰ / دسمبر ۱۹۹۱ء بمقام بیت اقصی قادیان) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: ” آج کا دن ایک بہت ہی اہمیت کا تاریخی دن ہے۔آج ۴۴ سال کے لمبے اور بڑے تلخ التواء کے بعد آخر اللہ تعالیٰ نے خلیفہ اسیح کو یہ توفیق عطا فرمائی کہ وہ آج کا جمعہ قادیان میں احباب جماعت کے ساتھ ادا کر سکے۔قادیان کے درویشوں کے لئے بھی اس میں بہت بڑی خوشخبری مضمر ہے۔معلوم ہوتا ہے خدا کی تقدیر نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہجر کے دن چھوٹے ہو جائیں گے اور وصل کے دن قریب آجائیں گے اور ان سب آنے والوں کے لئے بھی اس میں بہت خوشخبری ہے جو دور دور سے تکلیفیں اٹھا کر اور بہت سے اخراجات کا بوجھ اٹھا کر یہاں پہنچے تا کہ ان کے دلوں کے بوجھ ملکے ہو سکیں۔ان کو اللہ تعالیٰ نے سعادت بخشی اور توفیق عطا فرمائی کہ نہ صرف اس تاریخی جلسے میں جو سوسال کے بعد (لازم سو سالہ جلسہ سو سال کے بعد ہی منعقد ہوتا ہے ) مراد یہ تھی کہ جوسوسال کے بعد سوسالہ جلسہ منعقد ہوتا ہے اس میں شامل ہو سکے ہیں۔یہ ایک ایسی سعادت ہے جو سو سال میں ایک ہی دفعہ نصیب ہوسکتی ہے اور اس پہلو سے آج کی نسل کے لئے یہ بہت ہی غیر معمولی سعادت کا لمحہ ہے۔لیکن دوسری سعادت جس کا میں نے پہلے ذکر کیا ہے، یہ بھی بہت ہی بڑی اور بابرکت اور لائق