خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 979
خطبات طاہر جلد ۱۰ 979 خطبہ جمعہ ۱۳ / دسمبر ۱۹۹۱ء کرتے ہیں کہ یہ وعدہ مسیح موعود کے زمانہ میں پورا ہونا ہے لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (الصف: ۱۰) یہ وہ وعدہ ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں۔ایک ایسا ظاہر ہونے والا ظاہر ہونا تھا جس کے زمانہ میں حضرت محمد مصطفی اللہ کا دین تمام دوسرے ادیان پر غالب آنا تھا۔پس اللہ تعالیٰ نے آپ سے یہ توقع رکھی اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کو اس کی خوشخبری عطا فرمائی اور آنحضرت ﷺ کے دل پر اس آیت کریمہ کا جواثر ہوا ہوگا اس کا ہم پورا تصور تو نہیں کر سکتے مگر میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ اس کے بعد ہم ہمیشہ آنحضور ﷺ کی دعاؤں میں شامل ہو گئے ہوں گے کہ اے خدا! جن پر بھی تو نے یہ ذمہ داری ڈالنی ہے ان کو توفیق عطا فرما ان کی مدد فرما اور ان کے لئے اس کام کے سارے مراحل آسان فرمادے تو آپ کے ساتھ ، میرے ساتھ ، ہم سب کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔حضرت محمد مصطفی ﷺ کی توقعات اور دعائیں وابستہ ہیں اس لئے اس کام کو اگر ہم کما حقہ نہ کر سکیں تو ہمارا قصور ہے۔یہ کام نہ صرف یہ کہ ہو سکتا ہے بلکہ ضرور ہوگا کیونکہ یہ مقدر ہے اس تقدیر کو کوئی بدل نہیں سکتا۔اس لئے کوئی عذر کام نہیں آئے گا کہ جی ! جن لوگوں کو ہم تبلیغ کرتے تھے وہ بنجر ز مینیں تھیں وہ گندے علاقے تھے۔جس قسم کے بھی لوگ تھے ، جس قسم کے بھی علاقے تھے ان سب کا علم اللہ تعالیٰ کو تھا اس کے باوجود خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ وعدہ فرمایا کہ ایک ایسا وقت آئے گا کہ دین اسلام کو تمام دیگر ادیان پر غالب کر دیا جائے گا اور اہل اللہ بزرگوں نے اس آیت کریمہ کے متعلق یہ تفسیر بیان فرمائی کہ یہ واقعہ مسیح موعود کے زمانہ میں ہونے والا ہے۔پس ہم جو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کچی جماعت ہیں ہم سے بہت بڑی توقعات ہیں اس لئے ان توقعات کے نتیجہ میں دل میں کامل یقین پیدا کریں۔ٹھوس یقین کے ساتھ آگے بڑھیں۔یہ کام ہوسکتا ہے۔ضرور ہوگا اور خدا کے فضل سے ہمارے ذریعہ ہوگا اور پھر اس کے نتیجہ میں دعا ئیں کریں اس کے نتیجہ میں جو بھی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ان کو پوری طرح ادا کرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔جو بقیہ مضامین ہیں وہ آئندہ کسی وقت انشاء اللہ آپ کے سامنے پیش کروں گا۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا:۔میں ایک یہ بات کہنی بھول گیا تھا کہ اس سال کا آج کا جمعہ جو میں انگلستان میں ادا کر رہا ہوں اور اس سال کا آخری جمعہ ہے جو یہاں ادا ہوگا۔اس کے بعد چند دن تک ہم انشاء اللہ تعالیٰ