خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 910 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 910

خطبات طاہر جلد ۱۰ 910 خطبہ جمعہ ۲۲ نومبر ۱۹۹۱ء پیش نظر رکھنا اور اس طریق پر الٹتے پلٹتے رہنا کہ انسانی ذہن جو نیند کا عادی ہے وہ کچھ دیر کے لئے تو بیدار ہو اور اتنی چیز اس کے سامنے ہو جتنی اس کے اندر سمجھنے کی صلاحیت ہے۔پس ٹکڑوں ٹکڑوں میں معلومات پہنچانا اور پھر ان کی پیروی کرنا ، ان کا تنتبع کرنا اور معلوم کرنا کہ اس سے کیا فائدہ ہوا۔کسی نے ان چیزوں کو استعمال بھی کیا کہ نہیں۔یہ ایک مسلسل نظام ہے جو با قاعدہ منصوبے کے تحت چلنا چاہئے اور اگر سیکرٹری تبلیغ کو خود اس بات کی استطاعت نہیں ہے۔بعض دفعہ جماعتیں ایسا آدمی چن دیتی ہیں جس کو واقعہ اس شعبہ کے لئے کوئی خاص استطاعت نہیں ہوتی۔تو اول تو امراء کا کام ہے کہ وہ خود ساتھ مل کر اسے سمجھا کر تربیت دیں اور رفتہ رفتہ ان باتوں کے قابل بنائیں اور اگر یہ نہیں کر سکتے تو ان کے ساتھ بعض خصوصی کاموں کے لئے سپیشلسٹ یعنی تخصیص کے ماہر نائبین مقرر کر دیں، مددگار مقرر کر دیں اور کسی کے سپر دایک کام کر دیا جائے کسی کے سپر ددوسرا کام کر دیا جائے۔جماعتوں کی مجبوریاں بھی ہیں۔انتخاب کے وقت محض کسی خاص شعبے کی صلاحیت کو مدنظر نہیں رکھا جا سکتا اس شخص کی دلچسپی کو بھی تو پیش نظر رکھنا پڑے گا اور اس کا تقویٰ کے ساتھ تعلق ہے۔جس شخص کو اللہ تعالیٰ کا زیادہ خوف ہے، خدا کے لئے دل میں زیادہ محبت ہے۔جماعتی کاموں میں زیادہ دلچسپی لیتا ہے۔اس کی ذہنی اور قلبی صلاحتیں تو اس کے اختیار کی بات نہیں لیکن جماعت دیکھتی ہے کہ یہ لوگ ہیں جو خدمت کرنے والے ہیں ان کے نام وہ چنتی ہے اور یہی ہے جو قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ ذمہ داریاں سپر د کرتے وقت تقومی دیکھا کرو۔لیکن ان کے نیچے ایسی ٹیم بنائی جاسکتی ہے جو پہلے مستعد نہیں لیکن ان کو مستعد بنانا مقصود ہو اور ان کی صلاحیتوں سے پورا پورا استفادہ کرنا مقصود ہو۔ایسے لوگ مہیا کر کے ان کے سپرد کئے جا سکتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے بعض دفعہ عہدیداران میں براہ راست یہ صلاحیت نہیں ہوتی کہ وہ ٹیم بنائیں۔میں ان کے لئے بعض نوجوانوں کو تلاش کرتا ہوں۔ذاتی طور پر ان کو سمجھاتا ہوں ،سکھاتا ہوں اور پھر ان کے سپر د کر دیتا ہوں اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ان کو ٹیم ملتی ہے جس سے پھر وہ بہت عمدہ کام لینا شروع کر دیتے ہیں۔پس معلومات کے سلسلہ میں سیکرٹری اصلاح وارشاد کو ایسے Specialist نائبین مہیا کرنے چاہئیں جن کے سپر د مختلف شعبے ہوں مثلاً معلومات مہیا کرنا اور معلومات کو گردش میں رکھنا اور معلومات کے سلسلہ میں وسعت نظر پیدا کرنا ، صرف یہ نہیں دیکھنا کہ فلاں اعداد و شمار مہیا ہو گئے