خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 842
خطبات طاہر جلد ۱۰ 842 خطبه جمعه ۲۵/اکتوبر ۱۹۹۱ء میں کون سے محرکات تھے، کون سے اسباب تھے جنہوں نے کام کیا ہے۔ایک تو یہ کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث اپنی صدارت کے زمانہ میں جب پاکستان کے دورے کیا کرتے تھے تو سیالکوٹ گجرات، شیخو پوره، سرگودھا وغیرہ میں اتنے بڑے بڑے اجتماع ہوا کرتے تھے اور جماعتیں اتنے زور کے ساتھ شرکت کرتی تھیں اور ایسے بھر پورا خلاص کا مظاہرہ کیا کرتی تھیں ایک سرسری تخمینے میں بہت بڑی تعداد دکھائی دیتی تھی۔ان دوروں کے نتیجہ میں اور کچھ مختلف امراء کی ایسی رپورٹوں کے نتیجہ میں مثلاً جن میں سے ایک کے متعلق مجھے بھی علم ہے کہ سیالکوٹ کے متعلق ایک دفعہ کسی صاحب نے ، امیر تو نہیں تھے مگر کسی دوسرے نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کو یہ اثر دیا کہ سیالکوٹ میں تو کوئی جگہ ہی نہیں جہاں احمدی نہ ہوں۔تقریباً سارا سیالکوٹ احمدیت سے بھر گیا ہے جبکہ یہ بات امر واقعہ نہیں ہے۔سیالکوٹ میں جہاں جماعتوں کے گچھے ہیں اور جہاں عمو مالوگ دوروں پر جاتے ہیں۔وہاں واقعی یہی منظر دکھائی دیتا ہے لیکن بڑے بڑے علاقے ہیں جو بالکل خالی پڑے ہیں چنانچہ جب میں نے دورے کئے تو میں نے یہ دیکھا اور مجھے اس سے اندازہ ہوا کہ کیوں غلطی ہو جاتی ہے کہ اگر میں صرف احمدی علاقوں کے دورے کر کے آتا تو میرے پر بھی یہی تاثر ہوتا لیکن میں نے دوسرے علاقوں کے بھی دورے کئے کیونکہ وقف جدید کے تابع میں یہ اندازہ لگانا چاہتا تھا کہ کون سے خلاء رہ گئے ہیں وہاں کوشش کی جائے اور جب خلا والے علاقے دیکھے تو دیکھ کر ہول آتا تھا کہ سیالکوٹ جیسے ضلع میں جہاں جماعت کے متعلق اتنا رعب ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں جماعت پھیل چکی ہے دسیوں میل کے ایسے علاقے ہیں جہاں کوئی احمدی گاؤں نہیں یعنی بعض علاقوں میں ایک بھی گاؤں نہیں جہاں ایک احمدی بھی ہوتو اس سے طبیعت پر بہت فکر مندی پیدا ہوتی تھی لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بعض علاقوں کے دورہ سے واقعی یہ اثر بھی پڑتا تھا کہ گویا سارا سیالکوٹ احمدیت کی جھولی میں آگیا ہے۔تو ایک وجہ یہ ہوگی ، دوسری وجہ یہ کہ جماعت کی تاریخ میں مختلف ادوار ایسے آئے ہیں جن میں بعض علاقوں میں کثرت سے احمدیت پھیلی ہے اور تاریخ نے ان باتوں کو محفوظ کیا ہے اور بہت سے ایسے ادوار ہیں جو حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے دیکھے ہوئے ہیں جو مجھ سے عمر میں ۷ اسال بڑے تھے اور اس کے تاثرات آپ کے ذہن پر تھے۔چنانچہ ایک دفعہ جب آپ نے جہلم کا دورہ کیا تو حضور نے مجلس میں بیان فرمایا کہ یہاں بڑے بڑے علاقے احمدی ہیں۔اس وقت صاحبزادہ مرزا منیر احمد