خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 812
خطبات طاہر جلد ۱۰ 812 خطبہ جمعہ اارا کتوبر ۱۹۹۱ء یاددہانی کے نظام کی کمزوری ہے کیونکہ جن جن جماعتوں میں بھی مستعدی کے ساتھ یاددہانی کرائی جائے وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہمیشہ جماعت اپنے وعدے پورے کرتی ہے بلکہ بسا اوقات وعدوں سے زیادہ ادا کرتی ہے تو تمام دنیا کی جماعتوں کو میں اس خطبہ کے ذریعہ مطلع کرتا ہوں کہ اس سلسلہ میں متعلقہ سیکرٹری کو بیدار کریں۔اس کے ساتھ ایک ٹیم تیار کریں جو ساری جماعتوں کا جائزہ لے کر سلیقہ کے ساتھ ان کو یاد دہانی بھی کروائے اور یہ بھی دیکھے کہ جتنے وعدے کئے گئے تھے عملاً اتنے ہی موصول ہوئے ہیں یا زائد ہو چکے ہیں اور ان زائد وعدوں کی اطلاع بھی مرکز کو کرے۔یہ اس لئے ضروری ہے کہ بعض دفعہ جماعتیں بالمقطع وعدہ کر دیتی ہیں اور ہم وعدہ میں وہی شمار کرتے ہیں مثلاً انگلستان نے ۵۰ ہزار پاؤنڈ کا وعدہ کیا ہے تو یہی ۵۰ ہزار وعدوں میں شمار کیا جائے گا لیکن واقعہ انگلستان کی جماعت بعض دفعہ اس سے زیادہ چندے اپنی جماعت کو لکھوا چکی ہوتی ہے۔یا بغیر وعدوں کے زیادہ رقمیں دے دیتی ہے تو اگر اس کا علم مرکز کو نہ ہو تو بہت سی حسابی غلطیاں ہوسکتی ہیں اور بہت سی کوششوں میں کوتاہی ہوسکتی ہے۔مثلاً انگلستان میں عملاً ۲۰ ہزار پاؤنڈ کا وعدہ ہو تو جب رقم ۵۰ ہزار تک پہنچے گی تو مرکز سمجھے گا کہ وعدہ وصول ہو چکا ہے۔اب مزید یاددہانیوں کی ضرورت نہیں ہے اور مرکز بھی ڈھیلا پڑ جائے گا اور چونکہ ملک کو یاد دہانی نہیں ہوگی وہ بھی اسی لحاظ سے ڈھیلے پڑ جائیں گے۔اس لئے اصل واقعاتی اعداد و شمار کا ہم تک پہنچنا ضروری ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ ایک مہم کے ذریعے تو اعداد وشمار درست کئے جائیں گے اور پھر توجہ دلائی جائے گی۔توجہ دلانے میں ہمیشہ نرمی رکھنی چاہئے بعض لوگ کئی قسم کے مالی بوجھ تلے دبے ہوتے ہیں اگر ان کو توجہ دلانے میں ضرورت سے زیادہ احساس دلایا جائے تو بعض دفعہ ان کو بڑی تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔اس لئے توجہ دلانے میں نرمی رکھیں اور دعا کریں مگر توجہ ضرور دلائیں اور نرمی کے پہلو اس طرح کہ آپ کی طرف سے وعدہ تھا ابھی تک ۲/۳ ملنا چاہئے تھا مگرہ ارا بھی نہیں ملا مثلا تو ہم آپ کو توجہ دلاتے ہیں اگر آپ سہولت کے ساتھ جلدی یہ رقم ادا کرنے کی کوشش کریں۔اس رنگ میں اگر تحریک کی جائے تو کسی پر بوجھ نہیں پڑتا لیکن میرا یہ تجربہ ہے کہ اگر نرمی اور پیار سے تحریک کی جائے اور دعا کی جائے تو شدت کی جو رسمی تحریکیں ہیں ان سے بہت زیادہ بابرکت ہوتی ہے۔بعض لوگ لکھنے میں تیز ہوتے ہیں۔وہ بعض دفعہ اس طرح کی تحریر میں لکھ دیتے ہیں کہ گو یا ملزم کر رہے ہیں آپ کو پتا نہیں کہ