خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 813
خطبات طاہر جلد ۱۰ 813 خطبہ جمعہ ارا کتوبر ۱۹۹۱ء کتنا وقت گزر گیا ہے آپ نے وعدہ کیا تھا خدا کے سامنے جواب دہ ہیں۔یوں کریں اور ووں کریں ایسے ایسے سیکر ٹریان مال بھی میں نے دیکھے ہیں لیکن ان کے لکھے میں برکت نہیں ہوتی لیکن ایک شخص جو انسانی قدروں کا ادب کرتے ہوئے ، انسانی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مخلص کے جذبات کو ٹھوکر لگائے بغیر نرمی اور پیار سے یاد دہانی کراتا ہے اور ساتھ دعا بھی کرتا ہے تو اس کے لکھے میں بہت برکت پڑتی ہے اس لئے اس عمومی ہدایت کے تابع اس یاد دہانی کے نظام کو تیز کریں اور میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد اس کے نیک نتائج ظاہر ہوں گے۔اب میں آخر پر ملک وار جماعتوں کا نقشہ پیش کرتا ہوں لیکن سب جماعتوں کے کوائف پڑھنے کا تو وقت نہیں ہو گا بعض کے پڑھنے ضروری ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض ممالک ایسے ہیں جنہیں یہ پسند نہیں کہ وہ پیچھے رہ جائیں اور بعض تحریکات پر جب زیادہ زور نہ دیا جائے تو بعض دفعہ وہ پیچھے رہ جاتے ہیں اور ان کو علم نہیں ہوتا اس لئے جب وہ فہرست میں اپنا نام سنیں گے کہ کس نمبر پر آیا ہے تو از خودان میں ایک عام تحریک پیدا ہوگی ایک اچھے کام کے لئے رقابت پیدا ہوگی اور اس کے نتیجہ میں امید ہے کہ ان کے وعدوں میں مزید برکت پڑے گی۔مثلاً اگر کینیڈا، امریکہ سے دگنے وعدے کر چکا ہو جبکہ مالی استطاعت کے لحاظ سے امریکہ کو خدا نے زیادہ استطاعت دی ہو اور امریکہ کے احمدیوں کو علم ہی نہ ہو کہ کس جگہ کھڑے ہیں تو ایسی فہرستیں جب ترتیب سے پڑھی جاتی ہیں تو اس سے بہت سے مخلصین کے دل میں خود ہی خیال پیدا ہوتا ہے اور وہ اپنی جماعت کے لئے غیرت دکھاتے ہیں اور اس لحاظ سے بھی بڑھ بڑھ کر چندے دیتے ہیں۔اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان دنیا کے سب ممالک میں اول ہے اور سٹرلنگ کے لحاظ سے ۶ لاکھ ۴۹ ہزا ر ۸۵۲ پاؤنڈ کے وعدے ہیں۔کینیڈا کے وعدے ۲ لاکھ ۶۸ ہزار ۸۱۷ سٹرلنگ پاؤنڈ کے ہیں۔امریکہ کے ایک لاکھ ۳۴ ہزار ۴۰۹ جرمنی کے ۵۱ ہزار ۹۶۴ اور یو کے کے ۵۰ ہزار۔ماریشیس ۴۰ ہزار۔میرے ذریعہ جور قوم وکالت مال کومل چکی ہیں وہ ۳۲۵۲۹ پاؤنڈ کی ہیں۔ناروے کا وعدہ ہے۲۲۷۵۰ پاؤنڈ ، جاپان ۲۱۱۶۸ پاؤنڈ ، سوئٹزر لینڈ ۲۱۱۳۴ پاؤنڈ ، انڈونیشیا ۱۶۹۱۱ پاؤنڈ ، سویڈن ۱۵،۰۰۵ پاؤنڈ ، ہندوستان ۱۰۷۵۳، ڈنمارک ۸۸۲۴، فرانس ۶۴۳۳ ، آسٹریلیا ۵۹۰۵، ہالینڈ ۵۵۶۴ ، سنگا پور ۲۰۴۷۔سویڈن