خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 811 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 811

خطبات طاہر جلد ۱۰ 811 خطبہ جمعہ ارا کتوبر ۱۹۹۱ء وقت ہے کہ بڑے زور کے ساتھ اور بڑی تیزی کے ساتھ U۔S۔S۔R کے باشندوں کو بھی احمدیت کا پیغام کثرت سے دیا جائے تو اس لحاظ سے نام کی تبدیلی ایک رنگ میں تو بہتر ہے کہ جو ایسے اور علاقے بھی پیدا ہوتے رہیں گے وہ بھی شامل ہوتے جائیں گے۔چندے کی جو میں نے تحریک کی تھی وہ اس وقت کے سٹرلنگ کی قیمت کے لحاظ سے ۵ کروڑ پاکستانی روپے یعنی تقریباً ایک ملین پاؤنڈ کی تحریک کی تھی لیکن جہاں تک جماعت کے لبیک کہنے کا تعلق ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے ڈیڑھ ملین کے وعدے موصول ہوئے اور ان وعدوں کے علاوہ بعض ایسی رقمیں بھی موصول ہوئیں جو وعدوں میں شامل نہیں ہیں۔مثلا بعض احباب جو براہ راست مجھے رقم پیش کر دیتے ہیں یہ کہ کر کہ اپنی مرضی سے اسے جہاں چاہیں خرچ کریں ان کی پیش کردہ اکثر رقمیں میں نے اس فنڈ میں ڈال دیں اور وصولی کی جور پورٹ ہے اس کے لحاظ سے غالبا ۳۲ ہزار پاؤنڈ ہیں جو اس عرصہ میں بغیر کسی وعدہ کے زائد پیش کئے گئے اور ان میں سے بعض پر میں نے بات کھول دی اور بعض پر شاید نہ بھی کھولی کہ آپ کا اپنا جو وعدہ ہے وہ الگ ہے چونکہ آپ نے مجھ پر چھوڑ دیا ہے کہ جہاں چاہوں خرچ کروں اس لئے میں سمجھتا ہوں اس مد میں زیادہ ضرورت ہے اس لئے اس کو میں اس میں داخل کر رہا ہوں لیکن یہ آپ کے پہلے وعدہ کے علاوہ ہوگا۔بہرحال اگر اس کو وعدوں میں شامل کر لیا جائے تو وعدوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔بہت سی جماعتیں ہیں جو وعدے بھیجتی ہی نہیں ہیں اور صرف چندے بھجوانے شروع کر دیتی ہیں اس لئے وعدوں سے پوری صحیح تصویر سامنے نہیں آسکتی۔قانون ہے ایک قسم کا کہ ہمیشہ جماعت وعدوں سے زیادہ رقم پیش کیا کرتی ہے اور وعدے پوری طرح منضبط نہیں ہوا کرتے۔اس تمہید کے بعداب میں وصولی کی طرف متوجہ ہوتا ہوں۔اس تحریک کے متعلق معلوم ہوتا ہے کہ ہم سے کوتاہی ہوئی اور بار بار جماعتوں کو یاد دہانی نہیں کروائی گئی اور وصولی متوقع رفتار سے بہت پیچھے رہ گئی ہے۔اس وقت تک ۳لا کھ ۴۲ ہزار ۷۵۶ پاؤنڈ کی وصولی ہوئی ہے اور جہاں تک اخراجات کا تعلق ہے اس مد سے ۵ لاکھ سے زائد کے اخراجات ہو چکے ہیں بلکہ اگر افریقہ میں جو خصوصی پریس لگوائے گئے ہیں ان کو شامل کر لیا جائے تو تقریبے لاکھ کے قریب اس میں سے خرچ ہو چکا ہے لیکن وصولی ابھی تک صرف لا کھ پاؤنڈ ہے۔اس کی بڑی وجہ