خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 706
خطبات طاہر جلد ۱۰ 706 خطبه جمعه ۳۰/اگست ۱۹۹۱ء یہ ہے پس منظر اس نئے جھگڑے کا یعنی آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جو سختی کی گئی ہے۔اس کے متعلق یہ نہیں کہا جاسکتا کہ حد سے زیادہ کی گئی ہے بلکہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ پہلے کرنی چاہئے تھی اور تاخیر ہوگئی۔اگر یہ غلطی ہے تو اللہ تعالیٰ مجھے معاف فرمائے۔اب جو واقعہ ہوا ہے اس کا آغاز مجلس شوریٰ میں کئی طریق پر ہوا۔میں اگر کیسٹ منگوا کر نہ سنتا تو میری توجہ صرف اس بات کی طرف مبذول کرائی گئی تھی کہ صدر لجنہ نے وہاں کچھ ایسی باتیں کہیں جن کے نتیجہ میں مربی صاحب نے اپنے اختیارات سے بہت بڑھ کر ان سے سختی کی یہاں تک کہ ان کا نروس بریک ڈاؤن Nervous break down ہو گیا اور گویا یہی بات تھی لیکن جب میں نے وہ کیسٹ سنی اور جب میں نے امیر صاحب سے تفصیلی رپورٹ منگوائی اور خود مربی انچارج سے رپورٹ منگوائی تو جو باتیں سامنے آئیں وہ یہ ہیں جو میں بیان کرتا ہوں اور آپ کے علم میں آنی چاہئیں۔سب دنیا کی جماعتوں کے علم میں آنی چاہئیں کہ مجلس شوری کیا ہوتی ہے؟ کس کو کیا اختیار ہے؟ کون کس طرح سے تجاوز کرتا ہے جو جماعت کے لئے نا قابل برداشت ہونا چاہئے۔سب سے پہلی بات یہ کہ جب رد شدہ تجاویز پڑھی جارہی تھیں آپ کے علم میں آنا چاہئے جن کو شوری کا تجربہ نہیں کہ رد شده تجاویز ، وہ تجاویز جن کو خلیفہ وقت کی منظوری کے ساتھ مجلس میں پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوتی اور اس بات کا اعلان کیا جارہا ہوتا ہے کہ ان تجاویز کو نہ پیش کرنے کی اجازت ہے نہ ان پر کسی کو تبصرہ کرنے کی اجازت ہے۔جب یہ تجاویز پڑھی جارہی تھیں بار بار اس مربی انچارج نے اٹھ کر سیکرٹری کوٹو کا اور بیچ میں آکر اپنے تبصرے شروع کئے کہ میرے نزدیک اس میں یہ پہلو ہونا چاہئے تھا یہ مختصر تبصرے کئے اور کئی دفعہ ایسا کیا اور اس کے بعد یہ کہا کہ میں اپنی اختتامی تقریر میں ان امور پر مزید کچھ بیان کروں گا۔امیر صاحب چونکہ اردو نہیں جانتے تھے یا ٹرانسلیشن اگر تھی اور انتظام درست نہیں تھا وہ شاید اس وجہ سے یا اپنی حد سے زیادہ انکساری اور شرافت کی وجہ سے خاموش رہے اور وہاں کچھ نہیں کہا لیکن بعد میں ان کو منع کیا کہ آپ کو کوئی حق نہیں تھا کہ آپ سلسلہ کی معروف روایات کے خلاف جن کی حفاظت کرنا آپ کا فرض ہے نہ کہ ان کا توڑنا آپ کا فرض ہے آپ ایسی حرکت نہ کرتے اس لئے آپ کو اجازت نہیں۔اس پر بجائے اس کے کہ خاموشی اختیار کرتے سیکرٹری مجلس شوری سے فون پر