خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 476 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 476

خطبات طاہر جلد ۱۰ 476 خطبہ جمعہ ۷/ جون ۱۹۹۱ء میں دینا ہوگا۔اس وجہ سے میرا خیال ہے کہ جو خطبات کا ایک سلسلہ نماز اور ان قرآنی دعاؤں کے موضوع پر جاری ہے جو ہمیشہ کیلئے انسان کی بھلائی کیلئے قرآن میں محفوظ کر دی گئی ہیں اس سلسلہ کو روک کر آج کا خطبہ انگلش میں دیا جائے۔دراصل میں نے گزشتہ کافی عرصہ سے خطبات کا ایک سلسلہ قرآنی دعاؤں کے موضوع پر شروع کر رکھا تھا۔ان دعاؤں کی افادیت، ان کا پس منظر اور ہم کیسے آج کے دور میں ان دعاؤں سے بہترین فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔لیکن آج مجھے اس موضوع کو وہیں چھوڑ نا ہوگا دوبارہ جب میں اردو زبان میں خطبات دوں گا تو پھر اس سلسلے کو دوبارہ جاری کریں گے تا کہ پھر وہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔جمعہ کی نماز دین اسلام کا ایک خاص امتیاز ہے۔یہ روزانہ کی پانچ نمازوں کی نسبت ایک بڑا اجتماع ہوتا ہے۔پنجوقتہ نماز میں تو ایک محدود علاقہ کے لوگ اپنے علاقہ کی مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں لیکن جمعہ کی نماز کیلئے ہفتہ میں ایک بار تمام شہر یا قصبہ کے لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اور اگر شہر بہت بڑا ہو تو ایک سے زیادہ جگہ پر اجتماع ہوتا ہے اور اس مقصد کیلئے بڑی مساجد بنائی جاتی ہیں اور ایسی مساجد کو جامع مسجد کہتے ہیں۔اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اسلام تمام بنی نوع انسان کو آپس میں متحد کرنا چاہتا ہے اور یکجہتی اور اتحاد ہی اسلام کی اصل شناخت ہے۔اسی وجہ سے اجتماعات کا حجم مواقع کے لحاظ سے بڑھتا جاتا ہے یعنی ہر ہفتہ میں جمعہ کی نماز اور سال میں پھر عیدین پر اور عید کے موقع پر صرف ایک شہر اور قصبہ کے رہنے والے ہی نہیں جو ایک ہی امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں بلکہ تمام علاقے کے مسلمان ایک ہی جگہ پر اکٹھے ہو کر نماز پڑھتے ہیں اور یہ تمام لوگ جامع مسجد میں بھی اکثر اوقات سمانہیں سکتے اور عموماً عید کے اجتماع کھلی اور کشادہ جگہ پر ہوتے ہیں۔یہ تمام اجتماعات اس بات کا اظہار ہے اور مسلمانوں کیلئے اس میں یہ پیغام ہے کہ انہوں نے ہمیشہ متحد رہنا ہے اور پھر زندگی میں کم از کم ایک بار حج کیلئے ملکہ مکرمہ میں اکٹھے ہونا کل عالم اسلام کے ایک ہونے کا اظہار ہے۔وحدانیت اور یکجہتی صرف چھوٹے پیمانے پر ہی نہیں اور صرف محدود علاقوں میں ہی نہیں بلکہ