خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 475 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 475

خطبات طاہر جلد ۱۰ 475 خطبہ جمعہ ۷/ جون ۱۹۹۱ء وو آپس کے اختلافات ختم کریں سچے ہو کر جھوٹے کی تذلل اختیار کرو صلح کے لئے عظیم نسخہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عطا فرمایا (خطبہ جمعہ فرموده ۷ جون ۱۹۹۱ء بمقام ٹرینیڈاڈ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج مجھے ایک مشکل در پیش ہے کیونکہ آپ میں سے بہت سے احباب اردو نہیں جانتے۔مشکل یہ ہے کہ جب سے میں نے پاکستان چھوڑا ہے تقریباً سات سال اور کچھ ماہ قبل میں تمام خطبات ہمیشہ اردو میں دیتا رہا ہوں کیونکہ جواحمدی پاکستان میں ہیں ان سے میرا رابطہ اسی توسط سے قائم ہے اور وہ براہ راست میرے خطبات جمعہ سننے کے عادی ہیں۔اس کے علاوہ اور بھی احمدی ہیں خصوصاً ہندوستان میں کشمیر میں جو صرف اردو ہی بول اور سمجھ سکتے ہیں اور بھی بہت سے احمدی جو کہ یورپ میں تعداد میں تقریباً تمیں سے چالیس ہزار تک ہیں وہ اردو ہی سمجھتے ہیں اور انگلش نہیں سمجھتے۔اسی وجہ سے میرے خطبات ہمیشہ اردو میں ہی ہوتے ہیں لیکن خوش قسمتی سے انگلستان اور امریکہ اور کینیڈا والوں کیلئے ان خطبات کے براہ راست انگلش ترجمہ کے انتظامات بھی موجود ہیں لیکن یہاں ایسی سہولت میسر نہیں اس وجہ سے باامر مجبوری مجھے یہ خطبہ انگلش