خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 73 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 73

خطبات ناصر جلد نهم ۷۳ خطبه جمعه ۱۰ / اپریل ۱۹۸۱ء قرآن کا حکم ہے اعلان کریں کہ ہم اسلام پر مضبوطی سے قائم ہیں خطبہ جمعہ فرموده ۱۰ را پریل ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔بیماری ابھی دور نہیں ہوئی اور ضعف کچھ زیادہ ہو گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فضل کرے دعا ئیں جاری رکھیں۔ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی خاطر ہم قرآن کریم کی ہدایت کو مضبوطی سے پکڑے رہیں۔میں نے کئی بار بتایا ہے کہ محض چند ایک موٹے موٹے احکام ہی نہیں جو ایک مسلمان کی زندگی کا احاطہ کئے ہوئے اور ایک مسلمان کو مسلمان بنانے والے ہیں بلکہ قرآن کریم نے ہماری تمام قوتوں اور استعدادوں کے متعلق ہدایات دی ہیں اور ان کے دائرے مقرر کئے ہیں اور ان کی سرحدیں اور حدود قائم کی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی ان مقرر کردہ سرحدوں کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سرحد کے قریب جانے سے بھی پر ہیز کرنا چاہیے۔بعض دفعہ غلطی سے انسان کا پاؤں سرحد کی دوسری طرف چلا جاتا اور اس کو تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔إنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ (ال عمران :۲۰) بعثت نبوی کے بعد (صلی اللہ علیہ وسلم ) دین تو اب ایک ہی رہ گیا جسے اللہ تعالیٰ نے اسلام کہہ کر اس آیت میں پکارا ہے اور کوئی اس کے علاوہ