خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 72
خطبات ناصر جلد نهم ۷۲ خطبه جمعه ۱/۳ پریل ۱۹۸۱ء پس بہت دعائیں کرتے ہوئے یہ دن گزاریں، صرف وہ نہیں جو شوری کے ممبر ہیں بلکہ ساری جماعت جن تک میری آواز پہنچ جائے۔ربوہ والوں کو تو پہنچ جائے گی اور باہر والوں کے ایک حصے کو بھی پہنچ جائے گی۔بہت دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح فکر اور سوچ کی توفیق عطا کرے اور اللہ تعالیٰ صحیح مشورہ دینے کی ہمیں توفیق عطا کرے اور اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کرے کہ جن نتائج پر ہم پہنچیں وہ دین اسلام کی اشاعت میں جو ضروریات ہیں جس حد تک ممکن ہے ہمارے لئے وہ پوری کرنے والے ہوں اور مقبول اعمال ہوں خدا کے نزدیک جن سے وہ راضی ہو جاتا ہے۔تو بہت دعائیں کرو اور دعائیں کرتے رہو سارا وقت اور خدا تعالیٰ سے نور اور فراست مانگو اور ہمت اور عزم اس سے حاصل کرنے کی کوشش کرو۔خدا تعالیٰ نے راہیں تمہارے لئے کھول دیں ایک نمونہ عظیم تمہارے سامنے رکھ دیا۔کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں رہی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ایک کھلی زندگی ہے۔کوئی چیز تمہیں تکلیف دینے والی نہیں۔قرآن کریم کی تعلیم جو ہے اس نے ہم پر اتنا احسان کیا کہ ہر انسان کی تمام صلاحیتوں کی نشوونما کے لئے جس ہدایت اور رہنمائی کی ضرورت تھی وہ قرآن کریم میں ہمیں نظر آتی ہے۔قرآن سے پیار کرتے ہوئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور عشق رکھتے ہوئے۔اللہ تعالیٰ پر قربان ہونے کے لئے ہر دم تیار رہتے ہوئے دنیا میں فساد کو دور کرنے اور اسلام کے امن کو اور سلامتی کو اور محبت کو اور پیار کو قائم کرنے کے لئے یہ فیصلے ہوں گے شوری کے۔اس میں خدا تعالیٰ کی رہنمائی تلاش کرو اور خدا کرے کہ اسے پاؤ۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۱۱ مئی ۱۹۸۱ ، صفحه ۲ ،۳)