خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 8 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 8

خطبات ناصر جلد نهم Δ خطبه جمعه ۲ جنوری ۱۹۸۱ء میں بڑھ گئے خدا کے فضل سے لیکن ان کی جو آمد ہے اس میں۔۶،۵۷۵ کی کمی ہے یہ تو درست ہے کہ بعض بچے اپنی عمر کے لحاظ سے بالغان کے گروہ میں شامل ہو گئے اور ان کی وجہ سے بھی کچھ زیادتی ہوئی ہوگی لیکن یہ درست نہیں کہ کوئی بچہ اطفال کے گروہ میں شامل نہیں ہوا۔صرف نکلے ہیں اور اس وجہ سے پیچھے رہ گئے۔اس واسطے اس طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے جماعت اس طرف توجہ کرے۔مجموعی طور پر تو قریباً کم و بیش ایک لاکھ کی زیادتی ہے لیکن جو آدمی دوڑ رہا ہو اس کا ہر قدم درست اٹھنا چاہیے۔ہر پہلو سے ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ اس کی جماعت کو توفیق عطا کرے۔ابھی جلسے کی کوفت دور نہیں ہوئی۔دعا کریں اللہ تعالیٰ صحت دے۔کام کے لحاظ سے جلسے کے بعد بھی دو تین ہفتے ( بعض دفعہ اس سے بھی زیادہ ) عام معمول سے زیادہ کام میں وقت گزرتا ہے۔کچھ دوست ٹھہرے ہوتے ہیں۔ملاقات کے لئے پھر جلسے کے دنوں میں بعض کام میں نہیں کر سکتا۔مثلاً ڈاک میں نے نہیں دیکھی دس بارہ دن کی۔جس کا مطلب ہے کہ کم از کم آٹھ دس ہزار خط ہو گا جو میں اگلے ایک ہفتہ میں دیکھوں گا۔ہر روز خط آتے رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ توفیق بھی دیتا رہتا ہے۔میں نہ کام سے گھبراتا ہوں نہ ڈرتا ہوں کہ نہیں ختم ہوگا۔کرتا ہوں ختم جس طرح بھی ہو لیکن یہ مجھے پتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے بغیر میں اس قدر کام نہیں کر سکتا۔اور یہ بھی میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل کو صرف دعا کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتا ہے اور اس حقیقت پر بھی میں قائم ہوں کہ خلیفہ وقت کے ساتھ ساری جماعت کی دعائیں شامل ہونی چاہئیں۔تب کام ہوسکتا ہے۔اس لئے میں نے یہ بات کی ہے کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ صحت سے کام کرنے کی زیادہ سے زیادہ توفیق دیتا چلا جائے۔(روز نامہ الفضل ربوہ یکم فروری ۱۹۸۱ء صفحه ۲ تا ۵ )