خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 150 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 150

خطبات ناصر جلد نهم خطبہ جمعہ ۱۹ / جون ۱۹۸۱ء ہوان کے دل میں۔اور اس کے لئے ضرورت ہے دس ہزار خاندانوں کی پرورش کرنے کی ، ان کو کھانا دینے کی ، ان کو کپڑے دینے کی ، ان کی صحتوں کو قائم رکھنے کی۔اس کے لئے ضرورت ہے دس ہزار فوجیوں کے لئے اسلحہ اور ان کی یونیفارم پر خرچ کرنے کی۔اس کے لئے ضرورت ہے ان کے اوپر ایسے Instructors (انسٹرکٹر ز ) رکھنے کی جو ان کو تربیت دیں اور مہارت ان کے اندر پیدا کریں۔بڑے خرچ کی ضرورت ہے۔تو جس وقت بادشاہ سلامت کسی کو دس ہزاری کا خطاب دیتے تھے تو اس کو اتنی جائیداد بھی اس حکم کے ساتھ ہی دیتے تھے جس کی آمد سے ایک شخص دس ہزار کی فوج Recruit کر سکتا تھا، ان کی تنخواہیں دے سکتا تھا اور ان کی ٹریننگ کر سکتا تھا، ان کو اسلحہ خرید کے دے سکتا تھا اور ان کی تربیت کر سکتا تھا اور ان کو ایک ماہر فوجی بنا سکتا تھا۔تو آپ کا خیال ہے کہ خدا تعالیٰ قرآن عظیم کے ذریعہ دنیا میں اعلان کرے کہ میں تمہیں مسلمان کا دیتا ہوں خطاب اور مسلمان کے لئے جن بشارتوں کی ضرورت ہے اس کا کوئی ذکر ہی نہ کرے۔یہ تو نہیں ہوسکتا عقلاً نہیں ہو سکتا۔وہ جو عقل وفراست کا منبع اور سر چشمہ ہے اس کے متعلق یہ خیال کرنا کہ وہ ان چیزوں کو بھول جائے گا درست نہیں وہ تو نہیں بھول سکتا ، بھول ہی نہیں سکتا۔یہ دوسری بات ہے جو میں کہنا چاہتا ہوں۔قرآن کریم نے اعلان کیا سورۂ بقرہ آیت ۹۸ میں ہے۔هُدًى و بشرى لِلْمُؤْمِنین کہ قرآن کریم کی جو یہ ہدایت ہم نے دی ہے تمہارے ہاتھ میں، یہ تمہارے لئے ہدایت کی راہوں کو بھی روشن کرتی ہے۔ایک ذمہ داری یہ تھی نا بھٹک نہ جاؤ اس کا سامان اس میں رکھ دیا۔دوسرے یہ تھی کہ دنیا کے سارے اختلاف انشراح صدر کو مکڈ رنہ کریں بلکہ ہنستے کھیلتے خدا کی راہ میں تم قربانیاں دیتے چلے جاؤ ، آگے بڑھتے چلے جاؤ ، و بشری لِلْمُؤْمِنِينَ بشارتوں سے بھری ہوئی ہے یہ کتاب عظیم۔سورہ نحل میں فرمایا۔وَ نَزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ (النحل : ۹۰) ہم نے ایک کامل کتاب قرآن کریم کی شکل میں تیرے پر نازل کی تبيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ ہر ضروری چیز روحانی، اخلاقی ، ذہنی اور جسمانی ضرورتوں کو پورا کرنے کی ہدایت جو ہے وہ اس کے اندر ہے، ہر ضروری چیز اس کے اندر پائی جاتی ہے اور ہر ضروری چیز کو کھول کر بیان کر دیا ہے۔اس کے اندر کوئی ابہام نہیں ہے، کوئی