خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 151
خطبات ناصر جلد نهم ۱۵۱ خطبہ جمعہ ۱۹ / جون ۱۹۸۱ء اشتباہ نہیں ہے بلکہ کھول کے ہر چیز کو بیان کر دیا گیا ہے۔وھدی اور زندگی اور موت کے ہر مرحلہ میں جب انسان کو ہدایت کی ضرورت پڑتی ہے قرآن کہتا ہے آؤ میرے پاس، میں تمہیں اس راہ پر چلاؤں گا جس راہ پر چل کے تم اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکتے ہو۔وَ رَحْمَةٌ اور ایسی راہیں بتاؤں گا کہ جن پر چل کے تم خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو ، بے شمار رحمتوں کو جیسا کہ دوسری جگہ ذکر کیا کہ اسْبَغَ یعنی بارش کی طرح اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ایسے انسانوں پر نازل ہوتی ہیں، وہ راہیں تمہارے پر کھولی جائیں گی۔و بشری لِلمُسلمین اور قرآن کریم بشارتوں سے بھرا پڑا ہے۔اب کامل اور حقیقی مسلمان جو ہے اس کو تو خدا تعالیٰ پر پورا بھروسہ ہے کہ جو اس نے مجھے بشارتیں دی ہیں وہ میری زندگی میں پورا کرے گا۔یہاں (پھر) سوال پیدا ہوتا ہے ہمارے دماغ میں کہ Not Muslim ( ناٹ مسلم ) قرار دینا تو آسان ہے لیکن ان بشارتوں کو کسی مسلمان شخص کی زندگی میں ظاہر ہونے سے روک دینا جو مسلمان کے لئے دی گئی ہیں یہ تو ناممکن ہے اللہ تعالیٰ کو اپنے منصوبہ میں نا کام نہیں بنایا جاسکتا۔اس واسطے اس سے ایک نتیجہ یہ بھی نکلتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے بشارتیں دی ہیں وہ مالک کل اور قادر مطلق ہے اور جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔اس نے حقیقی اور سچے مسلمانوں کو جو بشارتیں دی ہیں ہو نہیں سکتا کہ وہ پوری نہ ہوں یقیناً پوری ہوں گی ان کی زندگی میں۔اب اس کی تفصیل کہ وہ بشارتیں کیا دیں؟ مومن مسلم کو اللہ تعالیٰ نے کیا بشارتیں دی ہیں۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا پچھلے خطبوں میں کہ جو جنتیں اور ان کی کیفیات اور ان کے حسن اور ان کی زندگی کا اطمینان اور خوشحالی ، میں وہ ذکر نہیں کروں گا اپنے ان خطبات میں بلکہ جو اللہ تعالیٰ کا ایک مومن مسلمان سے سلوک قرآن کریم میں بیان ہوا ہے صرف وہ سلوک جو ہے وہ میں بیان کروں گا۔میں نے فاسق فاجر کے متعلق کہا تھا کہ وَ مَا دُعَاءِ الكَفِرِينَ إِلَّا فِي ضَالِ (المؤمن : ۵۱) قرآن کریم نے اعلان کیا کہ جو مومن اور مسلم نہیں Not Muslim ( ناٹ مسلم ) ہیں ان کی دعا اور چیخ و پکار ضائع ہو جاتی ہے قبول نہیں کی جاتی۔مومن کے متعلق کیا کہا؟ مومن کے متعلق یہ کہا اذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِي فَإِنِّي قَرِيبٌ (البقرة : ۱۸۷) جو میرے بندے بن جائیں حقیقی معنی میں میرے