خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 477 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 477

خطبات ناصر جلد نهم ۴۷۷ خطبه جمعه ۱/۲۳ پریل ۱۹۸۲ء ہو گئے۔کہیں نشانہ ٹھیک لگ رہا ہے، کہیں نہیں لگ رہا۔میں نے اور آپ نے انتظام کیا تھا ان کی تباہی اور حفاظت کا یا خدا تعالیٰ نے اپنے حکم سے فرشتوں کے ذریعے سے ایسا انتظام کیا تھا ؟ احمد نگر میں میری بھی زمینیں ہیں۔وہاں کا کارندہ جو میرا تھا ( بالکل مغرب سے ایک گھنٹہ پہلے یہ واقعہ ہوا) میرے پاس آیا تو اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔کہنے لگا مجھے کہ آٹھ آنے گندم خراب ہوگئی ہے، تباہ ہوگئی ہے۔مجھے بڑا غصہ چڑھا۔میں نے کہا بڑے نالائق ہو تم۔جو آٹھ آنے رہ گئی وہ خدا نے فضل کیا تو رہ گئی ، میں اور تم تو نہیں اس کو بچا سکتے تھے۔تو واپس جاؤ اور آدھا گھنٹہ وہاں اللہ اکبر کے نعرے لگاؤ اور اَلْحَمْدُ للهِ اونچی اونچی پڑھو، پھر مجھے آکے رپورٹ دینا۔اس کی دین ہے وہ بتا تا ہے کہ میرے اختیار میں ہے۔میرے پر تو اس نے یہ فضل کیا کہ جب میں نے اس کا حق سمجھا اور کوئی شکوہ ایک سیکنڈ کے لئے بھی میرے دل میں نہیں پیدا ہوا کہ یہ کیا ہو گیا۔تو اگلی فصل میں معمول سے زیادہ پہلی فصل کا جو نقصان ہوا تھا اس سے کہیں زیادہ پورا کر دیا خدا تعالیٰ نے۔تو خدا تعالیٰ کا جب اپنے بندوں سے یہ سلوک ہے کافر و مومن کے ساتھ ، جہاں تک صرف ڈ نیوی ضروریات کا تعلق ہے تو بندوں پر بھی تَخَلَقُوا بِأَخْلَاقِ اللہ کے مطابق یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ خدا کے بندوں سے کافر اور مومن کے امتیاز کے بغیر اس قسم کا سلوک کریں۔یہ ہے حسن اخلاق۔یہ نہیں کہ اگر کوئی کافر جو مسلمان نہیں کہتا اپنے آپ کو ، وہ بھوکا ہو اور آپ خوش ہوں کہ وہ بھوکا ہے۔آپ کا تو چین اٹھ جانا چاہیے کہ خدا کا بندہ جو ہے وہ بھوکا ہے اور میں نے پیٹ بھر کے کھالیا۔ایک دفعہ میں نے تحریک کی تھی ، اب ضمنا میں پھر کر دوں۔جماعت احمدیہ میں جو عہد یدار ہیں اور جو اخلاص رکھتے ہیں خدا اور اس کے رسول سے ان کا فرض ہے کہ یہ دیکھیں کہ کوئی احمدی فرد یا خاندان رات کو بھوکا تو نہیں سوتا ؟ میں نے خطبے میں اعلان کیا، وہ خطبہ چھپ گیا۔گجرات کے ایک غیر احمدی دوست نے مجھے خط لکھا کہ آپ نے یہ کیوں کہا ہے کہ کوئی احمدی بھوکا نہ سوئے ، یہ کیوں نہیں کہا کہ کوئی بھی بھوکا نہ سوئے۔میں نے کہا تم ٹھیک کہتے ہو۔میں نے اس لئے نہیں کہا کہ اگر ہم یہ کریں گے تو پھر آپ کو تنگ کرنے کے لئے ایک طبقہ آجائے گا کہ احمدیوں کے ہاتھ