خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 53 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 53

خطبات ناصر جلد نهم ۵۳ خطبه جمعه ۱۳ / مارچ ۱۹۸۱ء پیچھے رہ جاؤں یہ کیسے ہو سکتا تھا۔تو میں تو یہ جو میرے پاس پیسے تھے میں نے تلوار خریدی ، میں نے نیزہ خریدا میں آ گیا ہوں۔پھر وہ جنگ میں شامل ہوا اور وہاں شہید ہو گیا اور جنت میں چلا گیا اور اس لڑکی کی قربانی کو بھی خدا تعالیٰ نے منظور کیا جو اس طرح تیار ہو گئی تھی۔اس کے دل میں کچھ خلش تو رہتی شاید، اس ابتلا میں خدا تعالیٰ نے اسے نہیں ڈالا لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں چونکہ اعلان کر چکا ہوں کہ اس سے شادی ہوگی اس واسطے اس کا جو سامان ہے،معلوم ہوتا ہے اس کے اور ورثاء کوئی نہیں تھے ، یہ اس بچی کو بھیج دو جس سے شادی ہوئی تھی۔تو یہ بدعات نہ گھسنے دیں اپنے اندر۔ورنہ میں مجبور ہوں گا کہ اپنے اندر سے آپ کو نکال دوں۔اگر آپ بدعات میں ملوث ہونا چاہتے ہیں تو جماعت احمدیہ کی حدود سے باہر نکل کے ہوں شامل، جماعت احمدیہ میں رہ کر نہیں۔آپ اس قسم کی بدعات میں آہستہ آہستہ آہستہ خرابی ہو کے وہ حشر ہو گیا اسلام کا کہ آدمی کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔قرآن کریم نے Warning ( وارننگ ) دی تھی ، انتباہ کیا تھا وَ مَا يُؤْ مِنْ أَكْثَرُهُم بِاللهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ (یوسف: ۱۰۷) کہ ایسے لوگ بھی اُمت مسلمہ میں پیدا ہو جائیں گے کہ جو ایمان کا دعوی بھی کریں گے اور شرک کی حرکات بھی ، اعمال بھی بجالائیں گے۔قبروں پر سجدے ہو گئے ، ادھر منہ کر کے نمازیں پڑھنی شروع کر دیں ناسمجھ لوگوں نے لیکن ان کے لئے کوئی عذر تھا۔کوئی ان کو ڈانٹنے والا سمجھانے والا ، کوئی پیار سے ان کو راہ راست کی طرف لانے والا نہیں تھا۔یہ قصہ ختم ہو گیا ہے اب۔اب تو مہدی آگئے۔اب تو مہدی کے نائبین کا ،خلفاء کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا اور جب تک خدا چاہے اور ہماری دعا ہے کہ خدا قیامت تک یہی چاہے یہ سلسلہ جاری رہے اور اُمت مسلمہ نوع انسانی کی شکل میں خالص اسلام پر قائم رہتی ہوئی اس دنیا میں ایک جنت پیدا کرنے والی اور اس دنیا کی جنت کے پھل کھانے والی ہو۔آمین۔تو آپ اپنے بچوں کو یہ کہا کریں۔بڑے ہمارے تیز ہیں بچے۔کوئی بھی پوچھے ان سے تو کہیں گے ہم احمدی۔آدھی بات صحیح ہے۔ہر احمدی بچے سے جب پوچھا جائے تو اپنی احمدیت کو وہ نہ چھپائے لیکن ہمارا دین، دین اسلام ہے۔اس واسطے وہ کہے۔میں احمدی مسلمان ہوں۔ہر