خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 757
خطبات ناصر جلد ہشتم ۷۵۷ خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء ہے پھر تکان محسوس کرتا ہوں۔جس وقت ہمارا جہاز اترا ٹورنٹو میں اس وقت مجھے جاگے ہوئے اس سفر کے لئے سترہ گھنٹے سے زیادہ ہو چکے تھے اور مجھے کہنے لگے وہ ریڈیو والے کہتے تھے اُن کو بلا لیں۔( میں نے کہا ) میں نے وقت نہیں بدلا تھا میں نے کہا یہ وقت دیکھیں چھ بجے صبح اٹھا تھا اور جب میں سو یا ہوں تو چھپیں گھنٹے ہو چکے تھے یعنی چھپیں گھنٹے میں نے ایک منٹ بھی نیند نہیں لی اور اس کے بعد میں سو گیا چند گھنٹے۔پھر کام کیا اپنا۔اور دو دن تھے وہاں بڑے مصروف کاٹے۔پھر کیلگری گئے۔ان دونوں جگہ جو مختصر ابتاؤں وہاں کی انتظامیہ پر اتنا اچھا اثر ہے احمدی احباب کا کہ وہ تعریف کرتے نہیں تھکتے تھے ان کی۔کینیڈا میں بہت زیادہ امیگرینٹس (Immigrants) باہر سے جار ہے ہیں۔صرف کیلگری میں انہوں نے بتایا کہ دو ہزار امیگرینٹس (Immigrants) ماہوار ہم وصول کر رہے ہیں اس ٹاؤن شپ (Town Ship) میں اور ٹورنٹو کے بیج ہسٹیزن شپ (Citizen Ship ) حج انہوں نے مقرر کئے ہوئے ہیں جو فیصلہ کرتے ہیں سٹیزن شپ دینے کا۔ٹورنٹو کے حج جو فلپائن کے رہنے والے تھے وہ ملنے کے لئے آگئے ، باتیں کرتے رہے۔میں نے کہا مجھے بتائیں کتنی زبانیں یہاں بولی جاتی ہیں؟ میرا مطلب تو ٹورنٹو کا ہی تھاوہ سمجھے کینیڈا میں۔کہنے لگے مجھے کینیڈا کا نہیں پتا کتنی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ٹورنٹو اور اس کے ماحول میں اکہتر زبانیں اور ڈائی لیکٹس (Dialects) بولی جاتی ہیں اتنے لوگ مختلف جگہ سے آئے ہوئے ہیں اور جماعت احمدیہ کے احباب جو ہیں وہ انتظامیہ سے تعاون کرتے ہیں تاکہ لڑائی جھگڑا نہ ہو اور پیار سے سارے رہیں اور اتنی تعریف جماعت کی کیلگری میں بھی اور وہاں بھی ان کے میئر اور سارے لوگ Full of praise for Ahmadies and Ahmadiyyat and islam really۔اسلام کی تعریف ہے نا جنہوں نے ایک شخص کو جو اسلام پر عمل کرے اس کو ایسا خوبصورت بنا دیا کہ دوسرا تعریف کرنے پر مجبور ہو جائے۔پھر سان فرانسسکو گئے۔وہاں ملاپ زیادہ احمدیوں سے رہا۔ایک ہزار سے زیادہ اکٹھے ہو گئے تھے اردگرد کے علاقے سے یونائٹیڈ سٹیٹس (United State) میں۔وہاں سے واشنگٹن۔ہاں کیلگری میں میں نے انہیں کہا تھا کہ تمہارے جو چوٹی کے سکالرز (Scholars) ہیں عالم اُن سے ملاؤ