خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 758 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 758

خطبات ناصر جلد ہشتم ۷۵۸ خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء مجھے۔تقریر نہیں میں کروں گا۔چنانچہ وہاں چوٹی کے پانچ سات عالم جو تھے ان سے گفتگو ہوئی بڑی اچھی اور بہت مفید۔اور پھر واشنگٹن میں یہ ہر جگہ ان کا یہ وہ ہے فارمل (Formal) ایک ولیکم (Wellcome)۔یا ویلکم (Wellcome) کا خط میئر کی طرف سے آجاتا ہے کہ ہم اپنے شہر میں آپ کو Wellcome کرتے ہیں فارمل ہے وہ تو آتے رہے ہر جگہ۔یہاں واشنگٹن میں ریسیپشن (Reception) پر چوٹی کے آدمی پہنچ گئے تھے ان سے گفتگو بڑی اچھی رہی اسلام کی تعلیم حقوق انسانی پر۔میں نے بتایا نا کہ یو۔این۔اوجو یو نائیٹڈ سٹیٹس (United States) میں ہے وہ بھی حقوق انسانی کو نہیں سمجھی ہوئی۔اسلام سمجھا اور اس نے حقوق قائم کئے ہیں۔جب اسلام کی باتیں ان سے کریں تو اتنا اثر لیتے ہیں کہ کوئی حد نہیں۔بہت سے چوٹی کے ( آدمی تھے) اس ریسیپشن (Reception) میں جنہیں اسلام کی باتیں بتانے کا موقع مل گیا۔اس کے علاوہ ایک پیج پر آٹھ ، دس چوٹی کے آدمی اکٹھے ہوئے ہوئے تھے۔حیران ہو کے سنتے کہ اچھا اسلام یہ کہتا ہے۔اعتراض بعض دفعہ کر دیتے ہیں کہ فلاں مسلمان تو یہ نہیں کر رہا۔میں نے کہا مسلمان کی بات چھوڑو میں تو اسلام کی بات کروں گا۔یہاں ایک تصویر آپ نے دیکھی ہوگی پریس کانفرنس لنڈن کی۔قرآن کریم میں ساتھ رکھتارہا ہوں۔وہاں وہ بڑا اچھا وہ فوٹوگرافر اتفاق ہی ہو گیا۔دیکھی ہوگی آپ نے میرے ہاتھ میں قرآن ہے یوں۔تو وہ کہنے لگے کہ فلاں یہ کر رہا ہے فلاں یہ کر رہا ہے۔میں نے کہا میں تو اس کتاب پر ایمان لاتا ہوں۔میں تو اس کی باتیں کرتا ہوں اور جو کوئی کرتا ہے یا نہیں کرتا مجھے اس سے کوئی غرض نہیں۔اور پھر سب سے آخر میں بارہواں ملک جہاں میں گیا وہ تھا سپین۔۷۰ ء میں ( دو چار منٹ ئیں اور لوں گا۔میرا سر اب بھی چکرا رہا ہے کوفت کی وجہ سے ) سپین میں میں ۷۰ء میں گیا پہلی دفعہ۔غرناطہ ایک شہر ہے سپین کا جہاں آخری مسلمان بادشاہ نے عیسائی بادشاہ سے شکست کھا کے چابی دی تھی۔سرنڈر (Surrender) کرتے وقت اور پھر وہاں سے اسلام ختم ہو گیا۔وہاں ایک بادشاہ نے الحمرا نام کا ایک بہت عظیم محل بنایا جس کا موٹو (Motive) یعنی اس کے نقش و نگار کی سجاوٹ اس فقرے پر تھی لا غَالِبَ إِلَّا الله۔اس کی اپنی ایک کہانی ہے، اس میں اس وقت میں نہیں جاسکتا۔بہر حال ہر جگہ ہر کمرے میں دوفٹ ، اڑھائی فٹ کا ایک ربن (Ribbon) چلتا