خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 427 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 427

خطبات ناصر جلد ہشتم ۴۲۷ خطبه جمعه ۲۶/اکتوبر ۱۹۷۹ء تحریک جدید کے چھیالیسویں سال کا اعلان خطبه جمعه فرموده ۲۶ اکتوبر ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج انصار اللہ کا اجتماع شروع ہو رہا ہے اور اجتماع جس دن شروع ہو خدام کا یا انصار کا خطبہ جمعہ بھی اسی کا ایک حصہ بن جاتا ہے۔انصار اللہ کے اجتماع کے جمعہ کے خطبہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس دن میں تحریک جدید کے سال نو کا اعلان کیا کرتا ہوں۔تحریک جدید کو شروع ہوئے پینتالیس سال ہو چکے ہیں اور دفتر دوم کو شروع ہوئے پینتیس سال ہو چکے ہیں اور دفتر سوم کو شروع ہوئی چودہ سال ہوچکے ہیں۔یہ چھیالیسویں سال کا اعلان ہے جو میں اس وقت کر رہا ہوں اور دفتر دوم کے چھتیسویں اور دفتر سوم کے پندرھویں سال کا اعلان۔پینتالیس سال پہلے تحریک جدید جب شروع ہوئی تو پینتیس سال پہلے یعنی اس کے دس سال کے بعد دفتر دوم کا اعلان ہو گیا لیکن اس کے بعد پچیسویں سال جب دس سال پھر گزر گئے تو دفتر سوم کا اعلان ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا۔وقت گزر گیا۔بہت ساری وجوہات تھیں ان میں