خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 426
خطبات ناصر جلد ہشتم ۴۲۶ خطبہ جمعہ ۱۹/اکتوبر ۱۹۷۹ء دعاؤں کے نتیجہ میں بھی آپ کے ذہن میں پھر خود بہت سی ذمہ داریاں بھی آتی چلی جائیں گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں بنیادی حقیقت کو سمجھنے اور ہر وقت ذہن میں حاضر رکھنے کی توفیق عطا کرے کہ مولا بس۔خدا ہی خدا ہے۔اللہ ہی اللہ اور خدا تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس حقیقت کو بھی پہچا نہیں جو انسانی زندگی کی بنیادی حقیقت ہے کہ جب تک خدا تعالیٰ سے تعلق قائم نہیں ہوتا کوئی صحیح چین نصیب نہیں ہو سکتا۔اللہ تعالیٰ ہمارے لئے خیر ہی خیر کے حالات پیدا کر دے۔آمین میں نمازیں جمع کراؤں گا اور دوست سارا وقت دعاؤں میں مصروف رہیں اور نیکی کے خیالات، نیکی کے پھیلانے کے خیالات میں مصروف رہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔آمین۔(روز نامه الفضل ربوه ۳۱ /اگست ۱۹۸۰ء صفحه ۲ تا ۴)