خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 365 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 365

خطبات ناصر جلد ہشتم ۳۶۵ خطبہ جمعہ ۱۴ ستمبر ۱۹۷۹ء مسلمان کی بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ وہ موحد اور مسلمان ہو خطبه جمعه فرموده ۱۴ رستمبر ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔دوست جانتے ہیں کہ کئی دفعہ دو ایک سال ہوئے مجھے Heat Stroke کو لگنے کا عارضہ ہو چکا ہے اور جسے اس طرح گرمی بیماری کی شکل پیدا کر دے وہ گرمی سے ہمیشہ ہی تکلیف اٹھاتا ہے۔گرمی بیماری بن جاتی ہے۔آج بھی بجلی ہم سے روٹھی ہوئی ہے اور گرمی بھی ہے میں مختصراً آپ سے کچھ کہوں گا۔جو بات میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اگلے ماہ اُنیس ، ہیں ، اکیس کو خدام الاحمدیہ کا اجتماع ہو رہا ہے اور اس سے ایک ہفتہ بعد انصار اللہ کے اجتماع کی تاریخیں مقرر ہیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر طرح خیر رکھے اور خیر سے یہ اجتماعات منعقد ہوں۔پہلے بھی میں نے توجہ دلائی ہے ذکر کے ماتحت۔اس وقت بھی میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں خدام الاحمدیہ کی عمر کی نمائندگی ہر جماعت سے ہونی چاہیے۔خدام الاحمدیہ کے اجتماع سوائے چند تنزل کے سالوں کے ہمیشہ ہی پہلے سے بڑھ چڑھ کر تعداد کے ساتھ منعقد ہوتے ہیں لیکن میرے دل میں یہ خواہش ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ جماعتی تربیت کے لئے یہ ضروری ہے کہ خدام و انصار کے اجتماع میں جماعت ہائے احمد یہ پاکستان کی