خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 364 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 364

خطبات ناصر جلد هشتم ۳۶۴ خطبہ جمعہ ۷ استمبر ۱۹۷۹ء محبت کے آگے۔پیار میں اتنی طاقت خدا نے رکھی ہے اور حسن کے اندر اتنی تاثیر رکھی ہے اور احسان میں قوت جذب اس قدر ہے کہ ہمیشہ یہ کامیاب ہوتے ہیں نا کام نہیں ہوا کرتے مگر اس کے لئے خلوص اور نیک نیتی اور ایثار اور اللہ تعالیٰ سے پیار اور محبت اور اس سے دعائیں مانگنا اور اپنے آپ کو کچھ نہ سمجھنا اور تکبر نہ کر نا شیطان کی طرح بلکہ عاجزانہ راہوں کو ایک لحظہ کے لئے بھی نہ چھوڑ نا اور اپنے نفس کو خدا کے مقابلہ میں اور دین خدا کے مقابلہ میں ایک مرے ہوئے مچھر کی حیثیت بھی نہ دینا ضروری ہے۔عاجزانہ راہوں کو اختیار کرو اور دعائیں کرو اور صبر سے کام لو۔ہونہیں سکتا کہ تم خدا کے ہو جاؤ اور خدا تمہیں لاوارث چھوڑ دے اور تم نا کام ہو۔کامیابی اور فتح تمہاری ہے۔ذمہ داریاں تم نے ادا کرنی ہیں۔ذمہ داریوں کو ادا کرو۔خدا کے بتائے ہوئے راستوں پر چلو خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت کو حاصل کرو۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔روزنامه الفضل ربوه ۲۰ / جولائی ۱۹۸۰ء صفحه ۲ تا ۴) 谢谢谢