خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 690 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 690

خطبات ناصر جلد ہشتم ۶۹۰ خطبہ جمعہ ۴ جولائی ۱۹۸۰ء دوسرے پاکستانی احمدی ان ممالک میں خاصی تعداد میں آچکے ہیں ان کی تربیت اور غیر اسلامی ماحول سے ان کی حفاظت ضروری ہے۔وقت کا ایک اہم تقاضا یہ ہے کہ مغربیت اور لادینیت کے اثر سے انہیں بچایا جائے اور انہیں غلبہ اسلام کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے قابل بنایا جائے۔یہ سب امور ایسے ہیں جو وقت اور توجہ چاہتے ہیں اور ان کے لئے سفر اختیار کرنا ضروری ہے۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی ایک خاص تدبیر کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا۔اس وقت میں بعض ضروری باتیں کہنا چاہتا ہوں جن کا تعلق غلبہ اسلام کی صدی سے ہے جو چند سال کے بعد شروع ہونے والی ہے۔اپنے شروع زمانہ خلافت سے مجھے اللہ تعالیٰ کی ایک خاص تدبیر کارفرما نظر آ رہی ہے اور وہ یہ ہے کہ جو تحریک یا منصوبہ بھی میری طرف سے جاری کیا جائے غلبہ اسلام کی آسمانی مہم سے اس کا تعلق ضرور ہو گا۔سب سے پہلے میری طرف سے فضل عمر فاؤنڈیشن کا منصوبہ پیش ہوا۔جماعت نے اپنی ہمت اور توفیق کے مطابق اس میں حصہ لیا اس کے تحت بعض بنیادی نوعیت کے کام انجام دیئے گئے۔یہ گویا ابتدا تھی ان منصوبوں کی جو خدائی تدبیر کے ماتحت غلبہ اسلام کے تعلق میں جاری ہونے تھے۔۱۹۷۰ء میں نصرت جہاں کا منصوبہ جاری ہوا۔اس کا تعلق مغربی افریقہ کے ممالک میں سکول اور کلینک کھولنے سے تھا۔اللہ تعالیٰ نے اس کوشش میں اتنی برکت ڈالی کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اس منصوبہ کے تحت آپ لوگوں نے جو مالی قربانی کی وہ ۵۳ لاکھ روپے تھی۔اس رقم سے وہاں سکول اور کلینک کھولے گئے۔اللہ تعالیٰ نے اس میں اتنی برکت ڈالی ہے کہ اب ان ملکوں میں نصرت جہاں کا سال رواں کا بجٹ چار کروڑ روپے کا ہے۔پھر اس سکیم کے تحت بہت سے احباب نے جانی قربانی کا جونمونہ پیش کیا وہ بھی کچھ کم اہم نہیں ہے۔بہت سے ڈاکٹروں نے مغربی افریقہ میں نئے کلینک کھولنے اور انہیں چلانے کے لئے