خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 689
خطبات ناصر جلد ہشتم ۶۸۹ خطبہ جمعہ ۴ جولائی ۱۹۸۰ء كُلُّ الْعِلْمِ فِي الْقُرْآنِ لَكِن تَقَاصَرَ عَنْهُ أَنْهَامُ الرِّجَالِ خطبه جمعه فرموده ۴ جولائی ۱۹۸۰ء بمقام۔فرینکفرٹ تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے خطبہ کے آغاز میں اپنی صحت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔دوست جانتے ہیں کہ ۲۵ مارچ کو گردے کی انفیکشن کا مجھ پر حملہ ہوا تھا۔ڈاکٹر کہتے ہیں کہ بیماری ۹۰ فیصد ٹھیک ہو چکی ہے صرف دس ۱۰ فیصد باقی ہے۔جس کے لئے اینٹی بائیوٹک (جراثیم کش ادویہ استعمال کرائی جارہی ہیں ان ادویہ کے استعمال کی وجہ سے میں ایک گونہ کمزوری محسوس کرتا ہوں۔سو پہلی بات جو میں کہنی چاہتا ہوں یہ ہے کہ دوست دُعا کریں۔کہ اللہ تعالے اپنے فضل سے مجھے کامل صحت عطا فرمائے تا کہ میں اسی کی دی ہوئی توفیق سے اپنے فرائض کماحقہ ادا کرسکوں۔حضور نے مزید فرمایا کہ اس بیماری اور کمزوری کی حالت میں میں نے اعلائے کلمہ اسلام کی غرض سے ایک طویل سفر اختیار کیا ہے۔یورپ کے متعد د مالک کے علاوہ افریقہ نیز امریکہ اور کینیڈا جانے کا ارادہ ہے۔ایک تو یورپ کے مشنوں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے اور ان میں دن بدن وسعت پیدا ہو رہی ہے۔ان کی طرف زیادہ وقت اور تو جہ دینے کی ضرورت ہے،