خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 179
خطبات ناصر جلد ہشتم ۱۷۹ خطبہ جمعہ ۱۱ رمئی ۱۹۷۹ء أخْرِجَتْ لِلناس ہر انسان کی بھلائی کی ذمہ داری اُمت مسلمہ پر ہے یعنی اُمت محمدیہ کے اس حصہ پر جس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے خدا تعالیٰ کے پیار کے جلوے حاصل کئے اور کامل اتباع کے نتیجہ میں جس طرح خدا تعالیٰ کے مظہر محمد بن گئے صلی اللہ علیہ وسلم۔یہ لوگ بھی فنافی الرسول کی حیثیت سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عکس بنے اور اپنی اپنی استعداد کے لحاظ سے اپنے دائرہ کے اندر مظہر صفات باری بن گئے۔دائرہ چھوٹا بھی ہے بڑا بھی ہے لیکن اس سے ہمیں یہ پتا لگا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے قیامت تک اُمتِ مسلمہ میں ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جو اس غرض کو پورا کرنے والے ہوں گے کہ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران : ۱۱۱) بہترین امت ہو لوگوں کی بھلائی کے لئے تمہیں قائم کیا گیا ہے اور بہترین اُمت بننے کے لئے قرآن کریم پر پوری طرح عمل کرنا اور قرآن کریم کے فیوض سے پورا حصہ لینا اور کامل اتباع محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی کرنا اور خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرناضروری ہے۔اُمت محمدیہ میں قیامت تک ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جوان بشارتوں کے وارث ہوں گے جو قرآن کریم نے اُمت محمدیہ کو دیں جس کے ساتھ شرط یہی ہے کہ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ اور وہ نمونہ بنیں گے۔اس پاک نمونہ کو ظاہر کرنے کے لئے جو کامل نمونہ اُسوہ حسنہ بنی نوع انسان کے لئے بنایا گیا صلی اللہ علیہ وسلم۔ہر صدی میں، ہر نسل میں، ایسے لوگ پیدا ہوتے رہے اور پیدا ہونے چاہیے تھے۔اس اعلان کے بعد جن کے دل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق پیدا کیا گیا اور جنہوں نے اپنی اس محبت کے نتیجہ میں انتہائی کوشش کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع کی جس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا پیارا نہیں حاصل ہوا۔جس کے نتیجہ میں وہ اپنے دائرہ میں فانی فی محمد صلی اللہ علیہ وسلم بنے۔جس کی وجہ سے وہ اس بات کے اہل بن گئے کہ دنیا کو یہ بتائیں کہ یہ تھا نمونہ جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں پیش کیا اور جس کے نتیجہ میں بنی نوع انسان کو راہ ہدایت کے حصول کے مواقع میسر آنے لگ گئے۔سارے قرآن کریم کو آپ پڑھیں جب یہ کہا گیا کہ امت محمدیہ خیر امت ہے۔جو لوگوں کی بھلائی کے لئے ، دینی اور دنیوی بھلائی کے لئے پیدا کی گئی ہے۔سارے قرآن کو آپ پڑھیں۔ہر حکم قرآن کریم کا نوع انسان کی بھلائی کے لئے