خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 103 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 103

خطبات ناصر جلد هشتم ۱۰۳ خطبہ جمعہ ۱۶ / مارچ ۱۹۷۹ء سے سو نہ سکیں جب تک ان کو یہ تسلی نہ ہو کہ ہمارے گاؤں میں ، ہمارے شہر میں ، ہمارے محلہ میں ، ہمارے ہمسائے میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے کہ جو بھو کا سورہا ہے اور اس کے لئے میں سمجھتا ہوں ، یہ تو نہیں میں کہتا کہ سو فی صد ضرورت اس طرح کہ دو کا کھانا تین کے لئے یا چار کے لئے پورا ہو جائے گا اور بھوک ہوگی ابھی تو تم چھوڑ دو گے اس کے نتیجہ میں ساری ضرورتیں پوری ہو جائیں گی لیکن مجھے یقین ہے کہ ساری اگر نہیں ہوں گی تو نوے فی صد ضرورت ہماری پوری ہو جائے گی اور پھر ہمارا اور بھی دل کرے گا کہ ہم اپنے محبوب آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں کہ ذرا ذرا سی چیز بھی نظر انداز نہیں کی اور ہماری ہدایت اور بھلائی کی تعلیم ہمیں دے دی۔اصل چیز یہ ہے کہ تدبیر پر بھروسہ کرنا محض ، شرک بن جاتا ہے اور اپنی عقل پر یا اپنے وسائل پر یا اپنی کھاد پر یا اپنے کھیت کی زمین کا اچھے ہونے پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔بڑی اچھی فصلیں خدا تعالیٰ جو ہے وہ پندرہ منٹ میں بھی تباہ کر دیتا ہے۔میرا اپنا مشاہدہ ہے کہ گندم کی کٹائی سے چند دن پہلے سے قریباً زرد ہو رہے تھے اور چند دنوں کے بعد ان کو کاٹ لینا تھا لوگوں نے ، زمینداروں نے ، اور ایک چھوٹی سی بدلی ہمارے علاقے میں آئی۔دوسرے علاقوں میں بھی آئی ان دنوں میں اور پندرہ منٹ ژالہ باری ہوئی ، گلے پئے اور انہوں نے کسی کھیت کے سارے سٹے اڑا دیئے انہوں نے کسی کھیت کے پچاس فی صد سے اڑا دیئے ، کسی کھیت کے پچیس فی صد سٹے اڑا دیئے۔فرشتوں کو جو حکم تھا انہوں نے وہ کام شروع کیا ہوا تھا اپنا اور کھیت والا سمجھتا ہوگا کہ بڑی اچھی فصلیں ہیں۔”میرے کوٹھے تے بھر جان گے دانیاں دے نال۔‘‘ دانوں کے ساتھ کوٹھوں کا بھر نا خدا کا کام ہے یہ زمیندار کا کام نہیں ہے۔اس واسطے ہر وقت دعا کرتے ہوئے عاجزانہ، اس کے حضور جھکے رہنا چاہیے اور ہر خیر اور بھلائی اس سے مانگنی چاہیے۔تد بیر اپنی انتہا تک پہنچاؤ اور تد بیرا اپنی انتہا تک پہنچانے کے بعد تد بیر پہ بھروسہ نہ کرو بلکہ خدا کوکہو کہ تو نے ہمیں کہا تھا کہ ہر چیز تمہارے لئے پیدا کی، تو نے ہمارے لئے کھاد پیدا کی ہم نے کھاد استعمال کر لی، تو نے ہمارے لئے پانی پیدا کیا ہم نے پانی استعمال کر لیا کھیتوں کے لئے ،تو نے ہمارے لئے اچھے بیج پیدا کئے ہم نے اچھے بیج استعمال کر لئے کھیتوں میں ، ہم نے تیرے بنائے ہوئے قانون