خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 102 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 102

خطبات ناصر جلد هشتم ۱۰۲ خطبہ جمعہ ۱۶ / مارچ ۱۹۷۹ء گھروں میں جو کھانا پکتا ہے اسی پر بہت سے آدمیوں کا پیٹ پالا جاسکتا ہے مہمان بلا کر۔حدیث میں آیا ہے ، دو مختلف باتیں آگئیں اور ان میں کوئی تضاد نہیں۔ایک جگہ آیا ہے کہ جتنے آدمیوں کا کھانا گھر میں پکے اس سے دگنے پیٹ بھرے جاسکتے ہیں۔ایک اسی حدیث میں یہ فقرہ بھی ہے کہ جتنے کا پکے اس سے ڈیڑھ گنا پیٹ بھرے جاسکتے ہیں یعنی چار کا کھانا پکے چار کھانے والے ہیں میاں بیوی اور دو بچے مثلاً تو آٹھ آدمی کھا ئیں تو ان کا پیٹ بھر جائے گا۔اس معنی میں کہ کھانے کی ضرورت ان کی پوری ہو جائے گی اور کھانے کی کمی کی وجہ سے جو صحت پر برا اثر پڑ سکتا ہے وہ نہیں پڑے گا اور ایک یہ فرمایا کہ اگر چار کھانے والے ہیں تو چھ کا پیٹ بھر جائے گا اور یہ دراصل جوامیر لوگ ہیں ان کے گھروں میں اس قسم کے کھانے پکتے ہیں کہ وہ چار کا پکے تو آٹھ بھی کھا لیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا اور جو غریب ہیں نسبتا وہ چار کا گھر میں ان کے پکے گا تو چھ کھالیں گے۔یہ اس چیز کو سامنے رکھ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باریکی میں گئے ہیں اور یہ ہدایت دی ہے ہمیں۔بہر حال ہو سکتا ہے۔ہمیں تو نہیں پتا کہ جو موسم خراب رہا اور جس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں میری رپورٹ کے مطابق ، دوست مجھ سے باتیں کرتے رہتے ہیں فصلیں بہت خراب ہو گئیں گو بعض علاقوں میں فصلوں کو فائدہ بھی پہنچا جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے کہ جو اونچی زمینیں تھیں ، ریتلی تھیں جہاں پانی ٹھہر انہیں انہوں نے فائدہ پہنچا دیا ، لمبی بارشوں نے لیکن جہاں پانی جلدی خشک نہیں ہوتا اور سخت زمین ہے اور ریتلی نہیں ہے اور وہاں دلدل سی بن جاتی ہے وہ کھیتیاں جو ہیں ان کو کافی نقصان پہنچا ہے لیکن یہ تو جس نے کہا ہے کہ وَاَنْتُمْ تَزْرَعُونَ أَمْ نَحْنُ الزُّرِعُونَ وہی ہستی جو ہے، ہمارا رب وہ جانتا ہے کہ وہ ہمیں آزمائش میں ڈالنا چاہتا ہے یا ہم میں سے بعض کو آزمائش میں ڈالنا چاہتا ہے اور کیا نتیجہ نکلے گا تو اس کے لئے ایک تو دعا کرنی ہے ہم نے کہ اے خدا! پاکستان کو اتنا کھانے کو دے دے کہ ہماری ساری کی ساری ضرورتیں پوری ہو جا ئیں اور ہمیں دنیا کے سامنے بھیک مانگنے کے لئے اپنا ہاتھ نہ پھیلانا پڑے اور دوسرے یہ کہ اگر یہ آزمائش ہے تو وہ لوگ جو اسلامی تعلیم سامنے رکھ کر اپنے بھائیوں کی محبت اپنے دل میں پاتے ہوئے رات کو چین