خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 309 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 309

خطبات ناصر جلد هشتم ۳۰۹ خطبه جمعه ۳/اگست ۱۹۷۹ء ہوں کہ زور زور سے چیخ کے مجھے پکارو گے میں قریب ہوں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ علیحدہ بھی نماز پڑھ رہے ہو یعنی نوافل بالکل خاموشی سے اور بے آواز بھی قرآن کریم نہ پڑھو اور بہت اونچی آواز سے بھی نہ پڑھو۔ویسے عام طور پر جس طرح پڑھا جاتا ہے نوافل میں اس طرح نہیں بلکہ آواز نکالومنہ سے سنتِ نبوی آیہ ہے۔اس آیت میں ایک اہم چیز بھی ہمیں پتا لگتی ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إذَا دَعَانِ دعا کرنے والا جب مجھے پکارے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں۔اسلام بنی نوع انسان کا مذہب ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت كافة لِلنَّاسِ ہے، تمام انسانوں کے لئے ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں جتنی زبانیں بولی جاتی ہیں ان تمام زبانوں کے بولنے والوں کو مخاطب کر کے خدا تعالیٰ نے کہا أَجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ۔۔۔تم دعا کرو تم مجھے پکارو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔جس سے ہم اس نتیجہ پر پہنچے کہ دنیا کی ہر زبان میں خدا کے حضور عاجزانہ جھک کر دعا کرنے کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے۔اتنا عرصہ گزر چکا چودہ سوسال ہونے کو آئے ہیں۔اتنے لمبے زمانہ میں بھی عربی زبان جو ہے وہ ساری دنیا کی زبان تو نہیں بن سکی۔یہ صحیح ہے کہ بعثت نبوی کے وقت عربی ایک چھوٹے سے خطہ میں بولی جاتی تھی لیکن جس وقت اسلام کا اثر اور رسوخ پھیلا اس وقت مثلاً مصر جو عربی بولنے والا نہیں تھا وہاں عربی بولی جانے لگی۔اسی طرح جو اس وقت مرا کو اور الجزائر وغیرہ ممالک ہیں یہ افریقہ کے ممالک ہیں ان میں بھی اسلامی تمدن کے اثر کی وجہ سے عربی بولی جانے لگی۔اسی طرح مشرق کی طرف بہت سے ممالک ہیں جن میں عربی زبان رائج ہوگئی لیکن ہر انسان تو عربی زبان نہیں بول سکتا۔جس وقت قرآن کریم نازل ہوا اور یہ آیت اتری اس وقت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں چھوٹا ساخطہ تھا انسانوں کا جو عربی بولنے والا تھا۔کہا یہ گیا اس وقت کہ تم دعا کرو میں قبول کروں گا اور مخاطب ہیں قرآن کریم کے تمام بنی نوع انسان۔اس آیت کے ٹکڑے سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہر زبان میں خدا تعالیٰ کے حضور دعا کی جاسکتی ہے اور کی جانی چاہیے۔کی جاسکتی ہے کیونکہ کہا گیا سب کو مخاطب کر کے پکارو مجھے ، تو جو عربی جانتا نہیں وہ کیسے پکارے گا عربی میں وہ تو اپنی زبان میں ہی پکارے گا اور دوسرے دعا کرنی چاہیے