خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 555 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 555

خطبات ناصر جلد ہفتہ ۵۵۵ خطبه جمعه ۲۹/ دسمبر ۱۹۷۸ء کی روشنی میں ڈھالنے والے ہوں گے اور کسی ملامت کرنے والی کی علامت سے نہیں ڈریں گے۔صرف خدا تعالیٰ کی خشیت ان کے دلوں میں ہو گی۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے وہ جسے پسند کرتا ہے یہ فضل اسے دے دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ وسعت بخشنے والا اور بہت جاننے والا ہے۔پھر سورۃ النحل میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔مَنْ كَفَرَ بِاللهِ مِنْ بَعْدِ اِيْمَانِةِ إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَبِنٌ بِالْإِيمَانِ وَلَكِنْ مَنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِنَ اللهِ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمُ (النَّحل : ۱۰۷) اس آیت سے پہلے یہ مضمون بیان ہوا کہ جو لوگ اللہ کے نشانوں پر ایمان نہیں لاتے اللہ انہیں ہدایت نہیں دیتا اور ان کے لئے دوزخ کا عذاب مقدر ہے اور پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے جو لوگ بھی اپنے ایمان لانے کے بعد اللہ کا انکار کریں سوائے ان کے جنہیں کفر پر مجبور کیا گیا ہولیکن ان کا دل ایمان پر مطمئن ہو وہ گرفت میں نہ آئیں گے۔ہاں وہ جنہوں نے اپنا سینہ کفر کے لئے کھول دیا ہو ان پر اللہ کا بہت بڑا غضب نازل ہوگا اور ان کے لئے بڑا بھاری عذاب مقدر ہے۔اس میں ایک تو یہ اعلان کیا گیا ہے کہ مذہب کا تعلق انسان کے دل اور سینہ کے ساتھ ہے کیونکہ کہا گیا وَ لكِنْ مَنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا اور جس چیز کا دل کے ساتھ تعلق ہو دنیوی مادی طاقت اس دل کی اس کیفیت ، دل کے احساس اور جذبہ میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں کر سکتی۔عقلاً یہ ناممکن ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ كَفَرَ بِاللهِ مِنْ بَعْدِ إِيمَانِہ۔ایک شخص ہے وہ خدا تعالیٰ پر ایمان لا یا اس نے اسلام کی صداقت کے دلائل کو سمجھا اور اللہ تعالیٰ کی قدرت کے نشان دیکھے جن سے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت عیاں ہوتی ہے لیکن پھر بھی اس نے اپنی مرضی سے یہ اعلان کیا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کرتا ہے اور وہ ان لوگوں میں سے نہیں ہے کہ جن کے دل اس قسم کے اعلان پر مطمئن نہیں ہوتے بلکہ وہ مجبور کر دیئے جاتے ہیں کہ وہ اس قسم کا اعلان کریں اور بعض کمزوریوں کے نتیجہ میں وہ اس قسم کا اعلان کرتے ہیں اور کمزوری کا اظہار کرتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلكِنْ مَنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدر فر ما یا جو شخص ایمان لانے کے بعد ا پنی مرضی سے یہ اعلان کرتا ہے کہ اس نے اللہ کا کفر کیا اس نے اُس خدائے واحد و یگانہ کا