خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 556 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 556

خطبات ناصر جلد ہفتم ۵۵۶ خطبه جمعه ۲۹/ دسمبر ۱۹۷۸ء انکار کیا جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسے کامل نبی کو بھیجا ہے اور اس کا اس بات پر شرح صدر ہو گیا یعنی اس حالت میں اپنی مرضی سے اعلان کیا کہ اس کا شرح صدر ہے اس بات پر کہ اسلام نعوذ باللہ سچا نہ ہب نہیں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایسے شخص پر جس نے ایمان لانے کے بعد اپنی مرضی سے ارتداد اختیار کیا خدا تعالیٰ کا غضب نازل ہوگا اور وہ غضب نازل ہوگا عذاب عظیم کی شکل میں اور عذاب عظیم کے متعلق جیسا کہ سب لوگ جانتے ہیں بعض شکلوں میں اللہ تعالیٰ کی گرفت اس دنیوی زندگی میں بھی ظاہر ہوتی ہے لیکن دنیوی اعمال کی اصل جزا اور سزا اُخروی زندگی سے تعلق رکھتی ہے۔سورۃ بقرہ میں ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔اِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَ مَاتُوا وَهُمْ كَفَّارٌ أُولَبِكَ عَلَيْهِمْ لَعْنَةُ اللَّهِ وَ الْمَلَكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ - خَلِدِينَ فِيهَا لَا يُخَفِّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنْظُرُونَ۔(البقرة: ١٦٢، ١٦٣) جن لوگوں نے انکار کیا اور کفر ہی کی حالت میں مرگئے ایسے لوگوں پر یقینا اللہ کی اور فرشتوں کی اور لوگوں کی سب کی قیامت کے دن لعنت ہے۔وہ اس میں پڑے رہیں گے نہ تو ان پر سے عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ انہیں سانس لینے کی مہلت دی جائے گی۔اسی طرح سورۃ آل عمران میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَسِرِينَ - كَيْفَ يَهْدِى اللهُ قَوْمًا كَفَرُوا بَعْدَ إِيْمَانِهِمْ وَ شَهِدُوا اَنَّ الرَّسُولَ حَقٌّ وَ جَاءَهُمُ الْبَيِّنَتُ ۖ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ - أُولَبِكَ جَزَا وَهُمْ أَنَّ عَلَيْهِمْ لَعْنَةَ اللَّهِ وَالْمَلَكَةِ وَ النَّاسِ أَجْمَعِينَ - خَلِدِينَ فِيهَا ۚ لَا يُخَفِّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنْظُرُونَ إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِنْ بَعدِ ذَلِكَ وَ أَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ - (ال عمران : ۸۶ تا ۹۰) ان آیات میں یہ بتایا گیا ہے کہ جو لوگ ایمان لائے اور پھر خدا کے رسول کی صداقت میں شہادتیں اور دلائل اور معجزات دیکھنے کے بعد انکار کر دیتے ہیں اور کفر کی راہوں کو اختیار کر لیتے ہیں ان کو خدا تعالیٰ کی طرف سے اُخروی زندگی میں عذاب ملے گا سوائے ان لوگوں کے جو اسی