خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 381
خطبات ناصر جلد ہفتم ۳۸۱ خطبہ جمعہ ۲؍جون ۱۹۷۸ء خدا تعالیٰ سے زندہ اور پختہ تعلق ہی انسان کی حقیقی زندگی ہے خطبه جمعه فرموده ۲ جون ۱۹۷۸ ء بمقام مسجد فضل لندن ) (خلاصه خطبه ) سیدنا حضرت خلیفہ السیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن میں ساڑھے بارہ بجے نماز جمعہ پڑھائی اور نماز سے قبل ایک مختصر سے خطبہ جمعہ میں حضور نے فرمایا آج چونکہ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کی صلیبی موت سے نجات کے بارہ میں یہاں سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو رہی ہے اس لئے میں چند منٹ کے خطبہ پر اکتفا کروں گا۔آپ نے فرمایا دوستوں سے میں صرف یہی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس بات کو ہمیشہ یادرکھیں کہ انسان کو اپنی طرف سے انتہائی طور پر کوشش کرتے رہنا چاہیے کہ ایک تو وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں پاکیزہ وجود بن جائے کیونکہ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے وہ مطہرین کو پسند کرتا ہے اور ان سے پیار کرتا ہے، دوسرے یہ کہ انسان کی حقیقی زندگی خدا تعالیٰ کے ساتھ ایک زندہ اور پختہ تعلق پر استوار ہونی چاہیے اور چونکہ یہ تعلق خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعاؤں کے بغیر قائم نہیں ہو سکتا اس لئے دعا کو اپنی عادت اور شعار بنالینا چاہیے ورنہ اس کے بغیر تو انسانی زندگی کا کوئی لطف نہیں۔