خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 382 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 382

خطبات ناصر جلد ہفتم ۳۸۲ خطبہ جمعہ ۲؍جون ۱۹۷۸ء حضور نے نماز جمعہ کے ساتھ نماز عصر جمع کر کے پڑھائی نمازوں سے فارغ ہو کر احباب کامن ویلتھ انسٹی ٹیوٹ میں جوق در جوق پہنچنے لگے۔دیکھتے ہی دیکھتے ہال کچھا کھچ بھر گیا ایک ہی مقام پر ایک ہی چھت کے نیچے مشرق و مغرب، جنوب و شمال سے ہر مذہب وملت اور ملک وقوم کے لوگ جمع تھے۔اس لحاظ سے یہ کانفرنس جہاں شرق و غرب کے ہر رنگ ونسل کا ایک حسین امتزاج پیش کرتی تھی وہاں خدا کے اس برگزیدہ مسیح اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم روحانی فرزند کی صداقت کی ایک زبردست دلیل بھی تھی جس نے اس وقت غلبہ اسلام کی شمع جلائی تھی جب کہ آپ کی آواز اپنے گاؤں میں بھی کوئی نہیں سنتا تھا مگر بعد میں نہ صرف وہی گاؤں مرجع خلائق بنا بلکہ اب ہزاروں میل دور تثلیث کے بت کدوں میں آپ کے ماننے والوں کا اتنا بڑا ہجوم دیکھ کر ہر احمدی کی زبان اللہ تعالیٰ کی حمد سے تر اور روح خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز تھی۔اسلام نسلی اور جغرافیائی امتیاز سے بالا جس حسین و مربوط معاشرہ کے قیام کا دعوی کرتا ہے اس میں بین الاقوامی کا نفرنس نے اس کی شاندار جھلک دکھانے کا ایک عمدہ موقع فراہم کر دیا۔الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ - روزنامه الفضل ربوه ۲۴؍جون ۱۹۷۸ء صفحه ۵،۱) 谢谢谢