خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 380 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 380

خطبات ناصر جلد ہفتم خطبه جمعه ۲۶ مئی ۱۹۷۸ء آپ نے فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے دعوئی اور مقام کو بڑی وضاحت سے بیان کر دیا ہے اور بتا دیا ہے کہ آپ مہدی، مسیح موعود اور امام آخر الزمان ہیں۔آپ چودھویں صدی کے بھی مجدد ہیں اور مجددالف آخر بھی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی تائید و نصرت فرمائی۔اللہ تعالیٰ کے الہام و کلام کی روشنی میں اپنے دعوی کی بار بار وضاحت کی اس لئے عقلاً بھی آپ کے کلام میں تضاد کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔حضور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے احباب کو نصیحت فرمائی کہ وہ راسخ فی العلم بنیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کا کثرت سے مطالعہ کرتے رہیں کیونکہ یہ ایسے روحانی خزائن ہیں کہ جو انسان کی روحانی ترقی اور ہر قسم کے فتنہ اور وسوسہ سے بچنے کا ذریعہ ہیں۔حضور کی اقتدا میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے اس روز بھی کثیر تعداد میں احباب و خواتین تشریف لائے ہوئے تھے۔روزنامه الفضل ربوه ۱۰ جون ۱۹۷۸ء صفحه ۲)