خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 551
خطبات ناصر جلد ششم ۵۵۱ خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء جماعت احمدیہ کی زندگی کی دوسری صدی ہے اور جو غلبہ اسلام کی صدی ہے اس کے لئے ہم نے تیاری کرنی ہے اور اس تیاری ہی کے سلسلہ میں دراصل میں امریکہ گیا تھا۔وہاں کے حالات کا میں نے جائزہ لیا اور میں نے اُن سے کہا کہ اصل پروگرام تو صد سالہ جو بلی کا پروگرام ہے جو ساری دنیا کی جماعت ہائے احمدیہ پر حاوی ہے اور اس کا میں اعلان کر چکا ہوں لیکن اس کے اندر جو ابتدائی کام کرنا ہے وہ یہ ہے کہ پندرہ صوبوں (امریکہ میں ان کو States کہا جاتا ہے ) میں سے ہر ایک میں کم از کم بیس سے تیس ایکٹر زمین کا رقبہ جماعت کی اجتماعی زندگی کے لئے یعنی Center Community بنانے کے لئے خرید و۔چنانچہ بڑی لمبی بحث کے بعد اور بغور جائزہ لینے کے بعد اور وہاں کی جماعتوں کے سارے امراء سے ملاقاتیں کر کے ( وہ سب واشنگٹن میں بھی آئے۔نیو یارک میں بھی آئے۔میرے خیال میں ڈیٹن میں بھی آئے وہاں بھی اُن کی میٹنگ ہوئی) بہت سارے پروگرام بنے تھے۔اُن میں سے ایک یہ تھا کہ بیس سے تیس ایکڑ زمین کمیونٹی سنٹر کے طور پر پانچ سال کے اندر اندر خرید لیں۔مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ وہ ضرور خرید لیں گے ویسے تو وہاں ہر سٹیٹ یعنی ہر صوبے میں احمدی ہیں لیکن کہیں زیادہ تعداد ہے اور کہیں کم ہے۔ان پندرہ سٹیٹس میں کافی بڑی تعداد ہے۔چھوٹے بچے ہیں اُن کی فکر ہے اتنی فکر ہے جماعت ہائے احمد یہ امریکہ کو اپنے بچوں کی۔خدا کرے یہاں بھی اتنی ہی فکر والدین کو ہو کہ میرے سامنے بیٹھ کر آنسوؤں کی جھڑیاں بہتی تھیں ماؤں کی اور وہ مجھ سے یہ مطالبہ کرتی تھیں کہ اس اندھیری دنیا کے بداثرات سے ہمارے بچوں کو محفوظ کرنے کا انتظام کریں۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی یہ کمیونٹی سنٹرز ہیں جہاں چھٹیوں میں بچے اکٹھے ہوں گے اور اُن کو اسلامی تعلیم بتائی جائے گی۔اُن کی عمر کے لحاظ سے دلچسپی پیدا کر کے وہاں کے ماحول میں اسلام سکھانے کا انتظام کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اُن کی اور بہت سی ضروریات پر غور ہوئے اور ان کے متعلق ہم نے فیصلے کئے ان کے اوپر انشاء اللہ بڑی جلدی عمل شروع ہو جائے گا یعنی ان چودہ سال کے اندراندر جو ہماری تیاری کے سال ہیں مثلاً میں نے انہیں کہا ہے کہ تم ایسا پروگرام بناؤ اور اس پر عمل کرو۔ہم