خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 552
خطبات ناصر جلد ششم ۵۵۲ خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء نے یہ مشورے کئے ہیں کہ کس طرح ان چودہ پندرہ سالوں میں کئی ملین ترجمے قرآن کریم کے شائع کئے جائیں گے۔۴۰۔۵۰ لاکھ تراجم قرآن کریم امریکہ کے مختلف گھروں میں پہنچائے جائیں۔جو لوگ احمدی ہو گئے ہیں ان کے شوق کا یہ حال ہے کہ جو ۴، ۵ سال کے پرانے احمدی ہیں ان کے متعلق مجھے بتایا گیا کہ ہر گھر میں ہماری انگریزی کی جو بڑی تفسیر ہے پانچ جلدوں میں۔وہ موجود ہے اور وہ ہر وقت پڑھتے رہتے ہیں۔اور بعض دفعہ ان کو کوئی بات سمجھ نہ آئے تو مبلغ سے کہتے ہیں کہ سمجھائے۔مبلغ بہر حال انسان ہے ہر موضوع کے متعلق ہر وقت تو ہر چیز اس کے دماغ میں حاضر نہیں رہتی چنانچہ ان کو سمجھانے کے لئے اس کو Study کرنی پڑتی ہے اور کچھ دوست مجھے کہنے لگے کہ پانچ جلدوں والی تفسیر ختم ہوگئی ہے اس کی دوبارہ اشاعت کا انتظام کیا جائے۔میں نے پتہ کرایا تو معلوم ہوا ان کے پاس ۲۵ جلد میں باقی تھیں یعنی ۲۵ سیٹ باقی تھی۔میں نے ان سے کہا تم اپنی ضرورت پوری کرو اور جماعت کو کہا کہ اور منگواؤ۔اگر یہاں بھی نہ ہوئی تو اور چھپوانی پڑے گی کیونکہ امریکن دوست اس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔یہ مطالبہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ یورپ میں جو پرانے احمدی ہیں ان کے متعلق ہمارے مبلغوں نے کہا کہ اب یہ کہتے ہیں کہ جتنی کتب جماعت احمد یہ انگریزی میں شائع کر چکی ہے وہ ہم سب پڑھ چکے ہیں۔ایک بار سے زائد بار پڑھ چکے ہیں ہمیں نئی کتابیں پڑھنے کے لئے دو۔آدمی بہت ساری چیزیں دورے میں سیکھتا ہے چنانچہ اس دفعہ بھی جو ضرورت سامنے آئی اس کا انتظام کیا۔ایک یہ کہ امریکہ کی جماعت کوشش کرے اپنا پریس لگانے کی۔امید ہے عنقریب وہاں انشاء اللہ جماعت کا پریس لگ جائے گا کیونکہ اس وقت دنیا میں جو حقیقی معنے میں آزاد ممالک ہیں اور پورے طور پر آزاد ہیں ان میں سے سر فہرست امریکہ ہے بڑی آزادی ہے۔آدمی ان کی آزادی کو دیکھ کر حیران ہوتا ہے مثلاً ان کے ہاں پرائیویٹ براڈ کاسکٹنگ اسٹیشن ہیں۔لاکھوں لاکھ کی تعداد میں افریقی خاندان جو امریکہ میں بستے ہیں مختلف شہروں میں ان کے اپنے براڈ کاسٹنگ اسٹیشن ہیں اور اپنے انتظام ہیں۔ان کے اوپر کوئی پابندی نہیں وہ اپنے گھروں کو اپنی آواز پہنچاتے ہیں۔ان کی ضروریات تو سیاسی ہیں ہم مذہبی طور پر کام لینا چاہتے ہیں کچھ اور