خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 290 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 290

خطبات ناصر جلد ششم ۲۹۰ خطبہ جمعہ ۲ جنوری ۱۹۷۶ء خواہش جو ہم میں سے اکثر کے دل میں ہوگی ایک ایسی تڑپ جس کو بعض دفعہ دبانا مشکل ہو جاتا ہے خدا کرے کہ وہ جلد پوری ہو یعنی یہ وعدہ جو اللہ تعالیٰ نے ہم سے کیا ہے کہ مہدی علیہ السلام کے زمانہ میں اسلام ساری دنیا میں تمام دیگر ادیان پر غالب آئے گا اور گو آج محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو برا بھلا کہنے والی دنیا کی اکثریت ہے لیکن ان میں سے اکثریت نہیں بلکہ یہ سارے ہی یعنی تمام نوع انسانی (سوائے چند استثناء کے ) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار کو حاصل کرے گی اور آپ کے پیار میں مست ہوگی۔ہماری یہ خواہش ہے کہ ہم یہ دن دیکھیں۔خدا تعالیٰ ہمیں یہ تو فیق دے کہ اس خواہش کو پورا ہوتے دیکھنے کے لئے جو ہماری ذمہ داریاں ہیں ہم اُن کو پورا کرنے والے ہوں۔وقف جدید کے لئے جو میں نے اب ایک نیا باب کھولا ہے وقف جدید اس کے لئے کوشش کرے اور جماعت کے لئے میں دعا کرتا ہوں اور آپ بھی دعا کریں کہ آپ کو یہ توفیق ملے کہ ہر جماعت اس قسم کے آدمی بھیجے۔یہ سنت نبوی بھی ہے کہ اس قسم کے وفود کو آپ تربیت دیا کرتے تھے۔یہ ہمارا تاریخی ورثہ ہے۔میں کوئی نئی چیز آپ کے سامنے نہیں رکھ رہا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت میں ہر علاقے اور ہر قبیلے کے لوگ آکر دین سیکھتے ، قرآن کریم کا علم حاصل کرتے اور واپس جا کر دوسروں کو سکھاتے تھے۔ہم اِسے کیوں بھول گئے ؟ بڑے افسوس کی بات ہے۔بہر حال دنیا کی ضرورت نے مجبور کیا اور یہ چیز نمایاں ہو کر ہمارے سامنے آگئی ہے اور دعاؤں کے بغیر ہمیں اس کی توفیق نہیں مل سکتی۔پس بہت دعائیں کریں کہ اس مہم کو سر کرنے کی اور پیار اور محبت کے ساتھ دنیا کو آداب اور اخلاق سکھانے کی اور رُوحانی میدانوں میں آگے بڑھا کر خدا تعالیٰ کے پیار اور اس کی مرضات کو حاصل کرنے کی اللہ تعالیٰ جماعت کو جلد تو فیق عطا کرے۔روزنامه الفضل ربو ه ۲۸ فروری ۱۹۷۶ء صفحه ۲ تا ۵ )