خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 291
خطبات ناصر جلد ششم ۲۹۱ خطبہ جمعہ ۹ جنوری ۱۹۷۶ء خدا تعالیٰ پر کامل یقین رکھنا اور اُس کی معین کی ہوئی صراط مستقیم پر چلنا ضروری ہے خطبه جمعه فرموده ۹ جنوری ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اب جماعت احمدیہ قریباً ساری دنیا میں پھیل چکی ہے۔چنانچه گذشتہ تین سالوں سے مختلف ممالک کے وفود جلسہ سالانہ میں شمولیت کے لئے آتے رہے ہیں کوئی وفد پانچ ہزار میل سے اور کوئی دس ہزار میل سے آتا ہے۔غرض ہمارے یہ احباب بڑے لمبے فاصلے طے کر کے مرکز سلسلہ میں آتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں یہ توفیق دیتا ہے کہ وہ یہاں آکر دین کی باتیں سنیں اور اپنے ایمانوں کو تازہ کر کے واپس جائیں اور اپنے اپنے ملک کی رُوحانی اور اخلاقی تربیت کی طرف پہلے سے زیادہ اور شدید جذبہ کے ساتھ متوجہ ہوں۔گذشته جلسه سالانہ پر سب سے بڑا وفد امریکہ سے آیا تھا جو ا ۴ مرد و زن پر ہمارے یہ دوست آج واپس جا رہے ہیں اور چونکہ انہیں جمعہ کی نماز کے بعد یہاں سے جلد روانہ ہونا چاہیے اس لئے اُن کی خاطر ایک تو میں اپنے خطبہ کو مختصر کروں گا دوسرے اختصار کے ساتھ میں ساری جماعت کو عموماً اور اس وفد کو خصوصاً چند باتیں کہنا چاہتا ہوں۔مشتمل تھا پہلی بات تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں رب العالمین پر ایمان لانا ضروری قرار