خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 627 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 627

خطبات ناصر جلد ششم ۶۲۷ خطبہ جمعہ ۳۱ دسمبر ۱۹۷۶ء قرآن کریم کا بے مثل ہو نا خدا تعالیٰ کے وجود پر ایک زبر دست دلیل ہے خطبه جمعه فرموده ۳۱ دسمبر ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا درج ذیل شعر پڑھا۔اس کے بعد فرمایا :۔قدرت سے اپنی ذات کا دیتا ہے حق ثبوت اس بے نشاں کی چہرہ نمائی یہی تو ہے اس زمانہ میں الحاد اور دہر بیت بہت پھیل گئی ہے لیکن اسلام نے خدا تعالیٰ کی ذات وصفات کے متعلق اور اس کی وحدانیت کے متعلق ہمیں بڑے زبر دست دلائل بتائے ہیں ہمارا یہ فرض ہے کہ اس دہریت کے زمانہ میں خود بھی ان دلائل پر غور کرتے رہیں اور ان کو اپنے ذہن میں حاضر رکھیں اور آنے والی نسلوں کو بھی یہ دلائل بتاتے رہیں تا کہ دہریت کا یہ زہر جو آج کی زندگی میں پھیلا ہوا ہے اس سے ہم اور ہماری نسلیں محفوظ رہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب میں بڑی کثرت سے خدا تعالیٰ کی ذات کے متعلق ہستی باری تعالیٰ کے متعلق ایسے زبر دست دلائل دیئے ہیں جن کا جواب کوئی دہریہ