خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 626 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 626

خطبات ناصر جلد ششم ۶۲۶ خطبہ جمعہ ۱۷ رد سمبر ۱۹۷۶ء خوش کرنے والے اور ہماری آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچانے والے ہوں ، دنیا میں اسلام پہلے سے زیادہ پھیلے۔انسان پہلے سے زیادہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف متوجہ ہو اور ہمیں پہلے سے زیادہ خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں دینے کی توفیق ملے۔اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ میرے بندوں کا بھی شکر ادا کیا کرو اور بندوں کا شکر ادا کرنا میرا شکر ادا کرنا ہے اس لئے جس حد تک ہمارے ملک کی انتظامیہ نے ہمارے لئے سہولتیں بہم پہنچائیں اُس حد تک ہم ان کے بے حد ممنون اور شکر گزار ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی جزا دے اور اللہ تعالیٰ انہیں بھی توفیق دے کہ وہ بھی خدا تعالیٰ کی عظمت وجلال اور حسن واحسان کے جلوے دیکھنے والے ہوں۔جلسہ سے پہلے بھی مجھے فلو اور Diarrhoea کی بیماری ہوگئی تھی جلسہ کے بعد اس قسم کا فلوتو نہیں ہوالیکن گلے کی خراش بڑھ گئی اور اس سے تکلیف ہے بھی اور نہیں بھی۔تکلیف ہے اس لئے کہ سانس کی نالی میں تکلیف ہے اور نہیں اس لئے کہ جو ان دنوں میں پایا وہ اتنا عظیم ہے کہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں کا احساس بھی پیدا نہیں ہوتا لیکن کام کرتے ہوئے تکلیف کا احساس طبعاً ہوتا ہے مثلاً گلے کی جو تکلیف ہے بولتے ہوئے بعض دفعہ بیماری تکلیف دیتی ہے۔بعض دفعہ Irritation بڑھ جاتی ہے تو لمبی کھانسی اُٹھنی شروع ہو جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی ہر قسم کی تکالیف سے محفوظ رکھے اور مجھے بھی صحت کے ساتھ رکھے اور اسلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔روز نامه الفضل ربوه ۸ /جنوری ۱۹۷۷ء صفحه ۶،۵)