خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 534 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 534

خطبات ناصر جلد ششم ۵۳۴ خطبہ جمعہ ۱۳ /اگست ۱۹۷۶ء اعلیٰ ترین ضابطہ ہدایت عطا کرتا ہے اور ہم سے مطالبہ کرتا ہے ہے کہ ہم اس ضابطہ حیات پر کما حقہ عمل پیرا ہو کر اور صحیح معنوں میں عباد الرحمن بن کر اپنے آپ کو حقیقی مسلمان بنا ئیں۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں چھ سات سو کے قریب احکام دیئے ہیں جو ہماری زندگی کے ہر شعبہ پر حاوی ہیں۔ہمیں ان جملہ احکام پر پورا پورا عمل کرنا چاہیے اور اپنی زندگیوں کو ان احکام کے سانچے میں ڈھالنا چاہیے اور اپنے لئے از خود نئے احکام یا ضا بطے وضع نہیں کرنے چاہئیں۔بعدۂ حضور نے امریکی بھائیوں اور بہنوں کے دینی جذبہ اور احکام اسلامی پر عمل سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا:۔میں نے اپنے امریکی بھائیوں اور بہنوں میں قبول اسلام کے زیر اثر ایک تبدیلی دیکھی ہے اور میں اس پر خوش ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جس حد تک بھی تبدیلی آئی ہے وہ ہر چند کہ خوشکن ہے تاہم ابھی کافی نہیں ہے۔ابھی بعض خامیاں اور کمیاں ایسی ہیں جن کا دور ہونا ضروری ہے تا کہ آپ لوگ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو زیادہ سے زیادہ جذب کر کے بڑے بڑے انعاموں کے وارث بن سکیں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ اس ملک میں زندگی کے خالص مادہ پرستانہ انداز رائج ہیں اور یہاں بالعموم روحانی اقدار کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی۔اس مادہ پرستانہ ماحول سے اپنے آپ کو پورے عزم و تعہد کے ساتھ بچانا اور مسلسل بچاتے چلے جانا ضروری ہے۔ہر چند کہ میں نے دیکھا ہے کہ ہماری امریکی بہنیں بالعموم پردہ کے اسلامی احکام پر عمل پیرا ہیں تاہم ان احکام کو ہمیشہ ذہن میں مستحضر رکھنا اور ان کی افادیت سے باخبر رہتے ہوئے ان پر پورے عزم کے ساتھ عمل پیرا رہنا چاہیے اور ماحول کے مادی اثرات قبول نہیں کرنے چاہئیں۔اس موقع پر حضور نے سورۃ الاحزاب اور سورۃ النور میں سے وہ آیات پڑھیں جن میں مسلمان عورتوں کو پردہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور پھر ان کا ترجمہ کرنے کے بعد فرمایا میں اپنی بہنوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ قرآن مجید کی ان آیات میں بیان کردہ احکام اور ان کے مفہوم کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ان پر سختی کے ساتھ عمل پیرا ہوں اور عمل پیرا ر ہیں۔ہمارا فرض یہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو صحیح معنوں میں عباد الرحمن بنائیں اور اس کی راہ میں خدمات بجالانے والے بنیں۔یہ بھی ممکن ہے کہ ہم قرآنی احکام پر کماحقہ عمل پیرا ہوں۔اگر یہاں کے باشندوں نے یہ