خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 533 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 533

خطبات ناصر جلد ششم ۵۳۳ خطبه جمعه ۱۳ /اگست ۱۹۷۶ء اسلام ہمیں ایک ہمہ گیر اور اعلیٰ ترین ضابطہ ہدایت عطا فرماتا ہے خطبه جمعه فرموده ۱۳ راگست ۱۹۷۶ء بمقام مسجد فضل۔واشنگٹن (خلاصه خطبه ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا میرا اس ملک کا دورہ اب اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اور میں فی الوقت اپنے اس دورہ کا آخری خطبہ جمعہ پڑھتے ہوئے اپنے امریکی بھائیوں اور بہنوں سے مخاطب ہوں۔سب سے پہلے تو میں جماعت ہائے احمد یہ امریکہ میں سے ہر جماعت اور اس کے افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اُنہوں نے میرے یہاں آنے پر دلی محبت اور اخلاص کا اپنے اپنے رنگ میں بڑھ چڑھ کر اظہار کیا۔میں یہ دیکھ کر خوش ہوا ہوں کہ یہاں کا ہر احمدی خواہ وہ مرد ہو یا عورت نظام خلافت کے ساتھ دلی طور پر وابستہ ہے اور اس کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھتا ہے۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کے ایمان واخلاص میں برکت ڈالے اور انہیں اپنے فضلوں کا وارث بنائے۔اس کے بعد حضور نے فرمایا:۔میں اس وقت ایک خاص امر آپ کے ذہن نشین کرانا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ آپ ایک خدائی جماعت اور انسانوں کی بنائی ہوئی جماعت کے باہمی فرق کو کبھی فراموش نہ ہونے دیں اور اس ضمن میں ہمیشہ یا درکھیں کہ اسلام محض ایک فلسفہ یا ایک نظریہ نہیں ہے اور نہ ہی اس کی حیثیت محض ایک اخلاقی ضابطہ کی سی ہے بلکہ اسلام ہمیں ایک ہمہ گیر اور