خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 516 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 516

خطبات ناصر جلد ششم ۵۱۶ خطبہ جمعہ ۲۳ جولائی ۱۹۷۶ء پر قربانیوں میں حصہ لینے کے دروازے ہمیشہ کے لئے کبھی بند نہیں کئے جاسکتے۔خدائی جماعتوں کی راہ میں روکیں پیدا ہوتی ہیں، ابتلاء آتے ہیں لیکن اس لئے نہیں آتے کہ انہیں خدائی افضال کے حصول سے محروم کر دیں بلکہ وہ ان کے درجات بلند کرنے اور انہیں افضال و انعامات کا پہلے سے بڑھ کر مورد بنانے کے لئے آتے ہیں۔بعدہ حضور نے سویڈن اور ناروے میں (جن میں سے اول الذکر میں حال ہی میں مسجد کی تعمیر مکمل ہوئی ہے اور مؤخر الذکر میں مسجد تعمیر کرنے کا ارادہ ہے ) تبلیغ اسلام کی مساعی اور ان کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا سویڈن اور ناروے کی جماعتوں میں ایک بنیادی فرق ہے۔سویڈن کی جماعت میں پاکستانی احمدیوں کی تعداد صرف دس فیصد ہے باقی وہاں کے اصلی باشندے ہیں یا ان یورپین ملکوں کے باشندے ہیں جو اپنے ملک میں کمیونسٹ انقلاب آنے کے بعد وہاں سے نقل مکانی کر کے سویڈن میں آکر آباد ہو گئے ہیں اور ان میں سے بہت سوں نے یہاں آکر جماعت احمدیہ میں شمولیت اختیا ر کر لی ہے۔برخلاف اس کے ناروے کی جماعت زیادہ تر پاکستانی احمدیوں پر مشتمل ہے۔ناروے میں اسلام قبول کرنے کی رو ابھی نہیں چلی جبکہ یہ رو سویڈن میں چل پڑی ہے۔وہاں کے یورپین نژاد احمدی تو کہتے ہیں کہ اگر ضروری وسائل میتر آجائیں تو چند سال میں ہی لاکھوں گھرا نے احمدیت میں آسکتے ہیں۔حضور نے فرما یا مستقبل کا علم تو خدا کو ہے ہم آئندہ کے بارہ میں کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن خدا تعالیٰ چاہے تو چند سال میں ایسا انقلاب لا سکتا ہے۔ابھی تو تبلیغ اسلام کا جو کام ہوا ہے اور اس کے جو نتائج برآمد ہوئے ہیں وہ آنے والے انقلاب کی ابتدا ہے۔ایک روشنی ضرور نمودار ہوئی ہے لیکن یہ وہ روشنی نہیں ہے جو سورج نکلنے کے بعد چاروں طرف پھیلتی چلی جاتی ہے بلکہ یہ وہ روشنی ہے جو سورج نکلنے سے پہلے نظر آتی ہے۔یہ صحیح ہے کہ ابھی بہت سے یورپی ملکوں میں احمدیوں کی تعداد بہت کم ہے اور بہت کم لوگوں نے وہاں اسلام قبول کیا ہے لیکن ابتدا میں تعدا د کو چنداں اہمیت حاصل نہیں ہوتی۔اہمیت تو اس مخفی تبدیلی کو حاصل ہوتی ہے جو رفتہ رفتہ فضا میں آ رہی ہوتی ہے کیونکہ یہ تبدیلی ہی آگے چل کر ایک بڑے انقلاب کا پیش خیمہ بنتی ہے۔جب میں ۱۹۶۷ء میں