خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 517 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 517

خطبات ناصر جلد ششم ۵۱۷ خطبہ جمعہ ۲۳ جولائی ۱۹۷۶ء یورپ کے دورہ پر آیا تھا تو ہالینڈ میں پریس کانفرنس میں وہاں کے ایک صحافی نے مجھ سے سوال کیا تھا کہ آپ نے اس وقت تک ہالینڈ میں کتنے احمدی بنائے ہیں؟ اس سوال سے اُس کا مقصد یہ تھا کہ جب میں کہوں گا کہ چند در جن لوگوں نے اسلام قبول کیا ہے تو تمام صحافیوں پر یہ اثر پڑے گا کہ یہ کوئی قابل لحاظ تعداد نہیں ہے اور یہ کسی بڑے انقلاب کا پیش خیمہ نہیں بن سکتی۔میں نے اسے جواب دیا کہ مسیح علیہ السلام نے اپنی ساری زندگی میں جتنے لوگوں کو عیسائی بنا یا تھا اُس سے زیادہ تعداد میں چند سال کے اندر اندر ہم یہاں لوگوں کو مسلمان بنا چکے ہیں یہ غیر متوقع جواب سن کر وہ بالکل خاموش ہو گیا جیسے اُسے سانپ سونگھ گیا ہو دوسرے صحافی اس جواب سے بہت محظوظ ہوئے۔سوحقیقت یہی ہے کہ اشاعت اسلام کے ضمن میں سوال اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد کا نہیں ہے سوال یہ ہے کہ فضا میں بتدریج تبدیلی آرہی ہے یا نہیں۔اور فضا میں تبدیلی مسجد کی وجہ سے آئی ہے۔فضا کو بدلا ہے تو مسجد نے بدلا ہے مشن ہاؤس تو مبلغ کی ضرورت کے لئے ہوتا ہے لیکن مسجد اللہ کا گھر ہے اس میں اللہ کی باتیں ہوتی ہیں اور جب اللہ کی باتیں ہوتی ہیں تو وہ اندر ہی اندرا ثر کر کے بدخیالات کو جو متعصب ذہنوں کی پیداوار ہوتے ہیں زائل کر دیتی ہیں جوں جوں بدخیالات زائل ہوتے ہیں لوگوں کے نقطۂ نظر میں تبدیلی آتی چلی جاتی ہے اور اسلام کی اشاعت کے لئے فضا سازگار ہوتی چلی جاتی ہے اس وقت یورپ میں صورتِ حال یہ ہے کہ لوگوں نے وہاں ساری عمر پادریوں سے اسلام کے خلاف باتیں سنی ہیں اب اُنہوں نے عیسائیت اور پادریوں کو تو چھوڑ دیا ہے لیکن پادریوں نے اسلام کے خلاف جو اعتراض ان کے ذہن نشین کرائے تھے انہیں اُنہوں نے ابھی تک ترک نہیں کیا اسی لئے ابھی وہاں اسلام کے خلاف تعصب دور نہیں ہوا۔یہ رفتہ رفتہ دور ہو گا اور مسجدوں کی تعمیر کے نتیجہ میں وہاں بتدریج فضا بد لے گی۔اسی ضمن میں حضور نے ایک اور امر کا ذکر کرتے ہوئے فرما یا یورپ میں پریس کا نفرنس میں ایک سوال مجھ سے یہ پوچھا گیا تھا کہ آپ یورپ میں اسلام کو کس طرح پھیلائیں گے؟ سوال کرنے والے کا مقصد یہ تھا کہ (نعوذ باللہ ) اسلام تو تلوار سے پھیلا تھا اور تلوار ہم نے تم سے چھین لی ہے اس لئے اب تم اسلام کو دنیا میں پھیلانے میں کیسے کامیاب ہو سکتے ہو۔میں نے جواب دیا